سابق چیئرمین فشریز کی جائیداد منجمد کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلیے منظور
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین فشریز کارپوریٹ سوسائٹی نثار مورائی کی پراپرٹیز منجمد کرنے کے خلاف درخواست، عدالت کی جانب سے درخواست گزار کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی گئی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نبی مکرم ؐ کی آمد کا مقصد’اللہ کے دین کا نفاذ تھا، اسما عالم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع وسطی کی نائب ناظمہ اسما عالم نے کہا ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے بڑی سنت آپ کا مشن ہے، یعنی نظام کی تبدیلی، صرف اللہ کی بڑائی قائم کرنا۔ آج یہ سنت اختیار کرنا ضروری ہے۔ ضلع کے مختلف علاقوں ناظم آباد، فردوس کالونی اور بفر زون میں سیرت النبی کے اجتماعات اور ممبرز کنونشنز میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیارے نبیؐ کی چھوٹی چھوٹی سنتوں کے ساتھ ساتھ آپ کی آمد کا بڑا مقصد یعنی اللہ کے دین کو نافذ کرنا بھی یاد رہنا چاہیے۔