2025-08-17@06:14:06 GMT
تلاش کی گنتی: 598

«مزید کلاؤڈ برسٹ»:

    محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بھی کلاؤڈ برسٹ کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ جبکہ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان ہے جو 19 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔ اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، اسی طرح سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلنے کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔ ادارے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ تربیلا اور تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب...
    کیپریس کلاسک شیورلیٹ کمپنی کی تیار کردہ اپنے وقت کی ایک خوبصورت اور عالیشان گاڑی ہے۔ اس گاڑی کے مالک کی محبت، محنت اور دیکھ بھال کے باعث یہ گاڑی آج بھی اپنی اصل حالت میں چمک رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ونٹیج کا عشق، ویسپا سائیڈ کار اور سنہ 70 کا موپیڈ انتہائی سنبھال کر رکھا گیا س کا اصلی اندرونی حصہ اور چمکتا دمکتا بہترین انجن اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اگر کسی چیز سے سچی محبت ہو تو پھر اس کی قدر ایسے ہی کی جاتی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    پاکستان ‘مزید کلاؤڈ برسٹ دیکھنے پڑ سکتے ہيں’ چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں مزید کلاؤڈ برسٹ ہوسکتے ہیں۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں مزید کلاؤڈ برسٹ دیکھنے پڑسکتے ہيں اور کے پی جیسی صورتحال ہوسکتی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہاکہ شمالی پنجاب، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان میں آئندہ 3 سے 4 ہفتے میں مزید کلاؤڈ برسٹ ہونے کے امکانات ہیں۔ واضح رہےکہ خیبرپختونخوا میں بارشوں، سیلاب، لینڈسلائیڈنگ اور آسمانی...
    احتسابی عمل کمزور پڑ جاتا ہے جب ہم سسٹم کو اپنی روش پر چلنے نہیں دیتے۔ سسٹم کو آہنی ہاتھوں سے جکڑنے کی کوشش کرتے ہیں اور جب کسی ریاست کا احتسابی عمل کمزور پڑ جاتا ہے تو وہ ریاست کو کمزور بنا دیتا ہے۔ایسا کہنا بھی درست نہیں کہ آمریت کا ہر دور ملک کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے ۔ تاریخ کمال اتا ترک جیسے آمروں کی بھی گواہ ہے۔اسٹالن کی مثال بھی اس مخصوص پس منظر میں لی جا سکتی ہے،مگر ایسے آمر ہمیں تاریخ میں صرف دو چار ہی مثال کے طور پر ملیں گے۔زیادہ تر آمر درباریوں کے خوشامدیوں کے گھیرے میں رہے، انھوں نے ایک مخصوص’’ شرفاء‘‘ کا طبقہ بنایا اور رخصت ہوئے۔پھر ’’شرفاء‘‘...
    نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کا کہنا ہے کہ ہمیں مزید کلاؤڈ برسٹ دیکھنے پڑ سکتے ہيں، شمالی پنجاب، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان میں آئندہ تین سے چار ہفتے میں مزید کلاؤڈ برسٹ ہوسکتے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ ایسا سلسلہ یا کلاؤڈ برسٹ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں دوبارہ بھی ہوسکتا ہے، اس سال مون سون کی شدت اور پھیلاؤ کا ایریا زیادہ ہے، گلگت بلتستان میں جو دو ہفتے پہلے ہوا، اسی کا فالو اپ اب کے پی کے میں نظر آیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں بادل پھٹنے کے بعد سیلابی ریلے تباہی کی داستانیں چھوڑ گئےبونیر میں مکینوں...
    عثمان خان: سیاسی لیڈر پر فائرنگ کرنے والا اس کا اپنا بیٹا نکلا۔ بدبخت نے ماں کو بھی قتل کر دیا۔ خیبرپختونخوا کے علاقے بٹ خیلہ میں جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ان کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا جاں بحق ہوگئے۔ اب تصدیق ہوئی ہے کہ  مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے ہی اپنے  والد، والدہ اور بہن بھائی پر فائرنگ کر دی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ہوئے،ان کی  اہلیہ ، بیٹی اور بیٹاجاں بحق ہوگئے۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان   لیویزحکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کےبیٹے نےکی۔ قاتل واردات کے بعد  فرار ہوگیا۔ ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ بالائی پنجاب میں بھی کلائوڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں، مون سون کے ساتویں اسپیل میں طوفانی بارشیں ہوں گی، مختلف دریائوں میں نچلے اور درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ کی صورتحال سے متعلق فیکٹ شیٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مری، راولپنڈی، سیالکوٹ اور بہاولپور میں بارش ہوئی، آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔(جاری ہے) ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشوں اور کلائوڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں، مون سون...
    اسلام ٹائمز: اس سوال کا جواب "کیا الاسکا ملاقات بنیادی تبدیلی لا سکتی ہے؟" اب واضح ہے، بالکل نہیں۔ ان مذاکرات کا تجزیہ معاہدے کے انعقاد کے راستے کے طور پر نہیں بلکہ دنیا کی جغرافیائی سیاسی شگافوں کے آئینہ کے طور پر کیا جانا چاہیئے۔ لہٰذا، الاسکا جیسی ملاقاتوں کی اہمیت یہ نہیں ہے کہ وہ کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے بلکہ یہ ہے کہ وہ عالمی نظام کے تاریخی دور میں کس پوزیشن کو ظاہر کرتے ہیں۔ کیا دنیا جدید نظم یعنی ورلڈ آرڈر کی نئی تعریف کی طرف بڑھ رہی ہے، یا کشیدگی کے دھماکے کے دہانے پر ہے؟ تحریر: حامد حاجی حیدری عین اس وقت جب ولادیمیر پوتن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویریں بن...
    فائل فوٹو پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون فلڈ فیکٹ شیٹ جاری کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، بالائی پنجاب میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں۔پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپل زیادہ مضبوط ہے، اس دوران طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 321 ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا: بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 321 ہوگئیخیبرپختونخوا میں 48 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ گزشتہ روز بونیر میں آنے والا سیلابی ریلا ہرطرف تباہی...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) دفاع وطن ہو یا قدرتی آفت، پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔پاکستان کی تاریخ اس امر کی گواہ ہے کہ جب بھی وطن کو کسی خطرے کا سامنا ہوا، چاہے وہ سرحدوں پر دشمن کی یلغار ہو یا اندرون ملک قدرتی آفات، افواجِ پاکستان ہمیشہ صفِ اول میں نظر آئیں۔  حالیہ دنوں میں خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر شمالی علاقوں میں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب جیسی قدرتی آفات نے جہاں عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کیا، وہیں پاک فوج ایک بار پھر امید کی کرن بن کر سامنے آئی۔ واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی پر سکھوں کا احتجاج، سفارتخانے کوگھیرلیا، ’’قاتل...
    چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو کی لانچنگ تقریب میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پروجیکٹ 2 وائس ایڈمرل عبدالصمد مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی تقریب رونمائیچین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں ہوئی۔ تقریب سے خطاب...
    چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO) کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پراجیکٹ-2 وائس ایڈمرل عبد الصمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وائس ایڈمرل عبد الصمد نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ محفوظ اور مشترکہ ماحول کو فروغ دیتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ وائس ایڈمرل عبد الصمد  نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار...
    چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO) کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پراجیکٹ-2 وائس ایڈمرل عبد الصمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وائس ایڈمرل عبد الصمد نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ محفوظ اور مشترکہ ماحول کو فروغ دیتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ وائس ایڈمرل عبد الصمد  نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO) کی لانچنگ تقریب کا انعقاد ہوا ۔  ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف پراجیکٹ-2 وائس ایڈمرل عبد الصمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وفاقی حکومت سیلابی آفت میں بھی خیبر پختونخوا کے بہن بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے: حنیف عباسی آئی ایس پی آر کے مطابق وائس ایڈمرل عبد الصمد نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ محفوظ اور مشترکہ ماحول کو فروغ دیتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ وائس ایڈمرل عبد الصمد  نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت...
    پاک فوج کا خیبرپختونخوا کے شدید بارشوں، سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے جب کہ بونیر، سوات اور باجوڑ میں پاک فوج کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بونیر، سوات  اور باجوڑ میں پاک فوج / فرنٹیئر کور کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ حکام  نے بتایا کہ  پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب متاثرین کو راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جارہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے مزید دستے بھی ریلیف آپریشن میں حصہ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کیاہے۔(جاری ہے) انہوںنے کہاکہ فیصلہ غمزدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور قومی ریلیف کوششوں پر توجہ کے لیے کیا گیا۔ تمام پاکستانی متاثرین کے لیے دعا اور امدادی کاموں میں حصہ ڈالیں۔واضح رہے کہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 307 ہو گئی ہے۔
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO)کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس (Wuchang Shipbuilding Industry Group Company Ltd, Shuangliu Base) میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف پراجیکٹ-2، وائس ایڈمرل عبد الصمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے خطے میں موجودہ جیو سٹرٹیجک ماحول کے پیش نظر میری ٹائم سکیورٹی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ پاک بحریہ محفوظ اور مشترکہ سمندری ماحول کو فروغ دیتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔ ہنگور کلاس آبدوزوں کا حوالہ دیتے ہوئے وائس ایڈمرل...
    پی ڈی ایم اے پنجاب نے موسمی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے، تمام اضلاع کو صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اور ملک کے بالائی علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے پیش نظر پنجاب میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے موسمی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے، تمام اضلاع کو صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے...
    تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO)کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پراجیکٹ-2، وائس ایڈمرل عبد الصمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی نے خطے میں موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول کے پیشِ نظر میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت پر زور دیا،انہوں نے اعادہ کیا کہ پاک بحریہ محفوظ اور مشترکہ سمندری ماحول کو فروغ دیتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔ ہنگور کلاس آبدوزوں کا حوالہ دیتے ہوئے وائس ایڈمرل عبد الصمد نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس یہ آبدوزیں خطے...
    چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO)کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس(Wuchang Shipbuilding Industry Group Company Ltd, Shuangliu Base) میں منعقد ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، بلوچستان میں تعلیمی انقلاب کی کلید ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پراجیکٹ 2، وائس ایڈمرل عبد الصمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے خطے میں موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول کے پیشِ نظر میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت پر زور دیاـ انہوں نے اعادہ کیاکہ پاک بحریہ محفوظ اور مشترکہ سمندری ماحول...
    خیبر پختونخوا کے ضلع  بونیر کے علاقے پیر بابا اور چغرزئی میں 157 افراد جاں بحق ہوئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق ضلع بونیر کے علاقے پیر بابا میں ایک ہی گھر کے 20 افراد مکان کے ملبے میں دب کر جاں بحق ہوئے ہیں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔ خیبر پختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث تباہی کے مناظر صوبہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر... ڈپٹی کمشنر بونیر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔خیبر پختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ، بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سے متعلق پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے...
    فوٹو: اے ایف پی  صوبہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے باعث مختلف حادثات میں 164 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خیبر پختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ، بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کی تصاویر ذیل میں موجود ہیں۔ مانسہرہ میں تبائی کا منظر۔فوٹوپی پی آئی فوٹو: اے ایف پی فوٹو: اے ایف پی فوٹو: ایکس ریسکیو خیبر پختونخوا  فوٹو: ایکس ریسکیو خیبر پختونخوا فوٹو: ایکس ریسکیو خیبر پختونخوا فوٹو: ایکس ریسکیو خیبر پختونخوا فوٹو: ایکس ریسکیو خیبر پختونخوا X
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مظفرآباد اور باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور حالیہ بارشوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں پیش آنے والے سانحات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ قدرتی آفات ایک کڑی آزمائش ہوتی ہیں اور ایسے مواقع پر ہمیں بطور قوم یکجہتی، ہمدردی اور تعاون کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں پوری قوم شریک ہے اور ہم ان کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی اور صوبائی...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) بونیر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ، مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 79 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع بٹگرام، باجوڑ اور مانسہرہ میں بادل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 60 افراد جاں بحق، 16 زخمی اور متعدد لاپتہ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 40 مرد، 12 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، بارشوں...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی، مختلف حادثات میں اب تک 61 افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جبراڑئی کے علاقے میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے اور رابطہ سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔ حکام کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 7 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ تین زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر...
    سوشل میڈیا پر فضا علی کے ایک پروگرام کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وینا ملک مہمان کے طور پر شریک تھیں۔ شو کے دوران میزبان فضا علی نے وینا ملک کے کم عمر لڑکے کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے پر سخت تنقید کی۔ پاکستانی شوبز کی دو باصلاحیت اداکارائیں فضا علی اور وینا ملک نے تقریباً بیس سال قبل اپنے فنی کیریئر کا آغاز کم عمری میں کیا۔ دونوں ہی کامیاب ڈراموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں اور میزبانی کے میدان میں بھی اپنی شناخت بنا چکی ہیں۔ حالیہ دنوں میں وینا ملک کم عمر لڑکوں کے ساتھ اپنے بولڈ گانے اور ڈانس کی ویڈیوز کے باعث خبروں میں ہیں۔ فضا علی نے اپنے پروگرام میں...
    تصاویر بشکریہ جیو نیوز صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق شمالی علاقہ جات میں خراب موسم کے سبب پیش آنے والے مختلف حادثات میں اب تک 69 افراد جاں بحق، کئی زخمی اور متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔خیبرپختونخوا شمالی علاقہ جات میں کلاؤڈ برسٹ، بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سے متعلق پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے کے 5 اضلاع میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں کے باعث 41 افراد جاں بحق...
    باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے 16 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔خیبرپختونخوا کے علاقہ باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے قریب واقعہ پیش آیا، جہاں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 16 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 10 بچے بھی شامل ہیں، متعدد گھروں کو نقصان پہنچا، جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باجوڑ امجد خان کی نگرانی میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے علاقے میں پانی کی سطح خطرناک...
    خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق باجوڑ کے علاقے جبراڑئی اور سلارزئی میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 9 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو کے حکام کے مطابق میڈیکل، غوطہ خور اور دیگر ٹیمیں باجوڑ میں واقعے کی جگہ پہنچ گئی ہیں، باجوڑ میں اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے 4 زخمیوں کو ریسکیو کر لیا ہے جبکہ 8 لاشیں ملی ہیں۔ جبراڑئی باجوڑ کے مقامی لوگوں کے مطابق تقریباً 17 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو کے حکام...
     ویب ڈیسک :مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے گاؤں چشوٹی میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث آنے والے سیلابی ریلے نے شدید تباہی مچائی، جس میں کم از کم 44 افراد جاں بحق، 102 زخمی اور 50 سے زائد لاپتا ہو گئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واقعہ کل دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا، جب مچائل ماتا یاترا کے دوران بڑی تعداد میں زائرین علاقے میں موجود تھے۔ سیلاب نے علاقے میں لگائے گئے لنگر کے کمیونٹی کچن کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی مقامی انتظامیہ نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (NDRF) اور سٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF) کی مدد سے امدادی کارروائیاں شروع...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں 8 افراد جاں بحق، 4 زخمی اور 17 لاپتہ ہوگئے، ریسکیو حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باجوڑ امجد خان کی نگرانی میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے علاقے میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی، راستہ بند ہونے سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی آبادی اپنی...
    ویب ڈیسک:  باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ خیبرپختونخوا کے علاقہ باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے قریب واقعہ پیش آیا، جہاں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 8 افراد جاں بحق ہوگئے، متعدد گھروں کو نقصان پہنچا، 4 زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا، جبکہ 17 افراد لاپتہ ہیں۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی ریسکیو حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باجوڑ امجد خان کی نگرانی میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔ مقامی...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پانچ گنا طاقت والا بھارت اندر سے ٹھس نکلا، ایئر فورس، نیوی اور پاک فوج نے اس کا بھرکس نکال دیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یہ بات گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق چودہ اگست کو گورنر ہاﺅس میں قرآن خوانی کی گئی جس میں 100قرآن پاک ختم کئے گئے اور نوافل ادا کیے گئے۔میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ اس قرآن خوانی کا ایصال ثواب معرکہ حق کے شہداء بالخصوص کربلا کے شہیدوں کو پہنچے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو یہ موقع ملا کہ اس نے دیکھا کہ پاک افواج نے بھارت کو بدترین شکست دی۔گورنزر...
    مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتوار میں کلاؤڈ برسٹ نے پورے گاؤں کو ملیامیٹ کرکے رکھ دیا جہاں ہندو یاتریوں سمیت ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کلاؤڈ برسٹ سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلوں نے اپنے راستے میں آنے والے درجنوں گھروں، خیموں اور دکانوں کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ متاثرہ گاؤں مکمل طور پر ملیا میٹ ہوگیا۔ ہر طرف پانی، مٹی اور چیخ و پکار کی آوازیں ہیں۔ گاؤں میں سیکڑوں ہندو یاتری بھی آئے ہوئے تھے۔  علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ہم نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے خاندان کے افراد کو پانی میں بہتے دیکھا کوئی بھی محفوظ نہیں رہا۔ ریسکیو ٹیمیں، فوج، پولیس اور مقامی رضاکاروں کی مدد سے ملبہ ہٹا رہی...
    آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد میں ایک سنگین حادثہ پیش آیا، جہاں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ علاوہ ازیں آزاد کشمیر کے دیگر حصوں میں موسلا دھار بارشوں اور فلیش فلڈنگ کی وجہ سے ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی ہے۔ ضلع باغ میں شدید بارشوں سے ندی نالے بپھر گئے۔ کلاوڈ برسٹ استغفراللہ شدید موسمی تبدیلیوں کی زد میں گرا ہوا آزاد کشمیر جہاں ہر سال کروڑوں روپے کے درخت بکثرت کاٹے جاتے ہیں اب بھی وقت ہے درخت لگانا شروع کردو ورنہ قدرتی آفات کے لیے ناگہانی موت کے لیے تیار رہو pic.twitter.com/ABENI0YtNU — murtaza yousif (@MurtazaYousif) August 14, 2025 یہ بھی پڑھیں: 14...
    وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ انٹر میڈیٹ کی کلاسز کا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سےشروع ہوں گی، فیصلے کا اطلاق نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی۔ محکمہ تعلیم  کے مطابق اب پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی، نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے سکول 18 اگست سے کھلیں گے، جب پنجاب میں سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ پھر تبدیل کر دیا گیا، نویں، دسویں جماعت، او لیول، اے لیول کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔ ...
    پنجاب حکومت کی جانب سے اسکولز کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں تبدیلی کردی گئی۔ اس حوالے سے وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ نویں، دسویں جماعت کے طلبا کیلئےاسکولز 18 اگست سے کھلیں گے جب کہ او لیولز، اے لیولز کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔ وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ انٹرمیڈیٹ کلاسز کا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، جبکہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی۔ انھوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں دونوں پر لاگو ہوگا اور اسکول کھولنے کے شیڈول میں تبدیلی تعلیمی ماہرین سے مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔ یاد رہے اس سے قبل پنجاب میں تمام اسکولوں کی...
    پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے طلبا کے لیے اسکولز 18 اگست سے کھلیں گے جبکہ او لیولز، اے لیولز اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔اس کےعلاوہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی۔ فیصلے کا اطلاق نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ فیصلے میں تبدیلی تعلیمی ماہرین سے مشاورت کے بعد کی۔ انہوں نے کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ واضح رہے...
    پنجاب حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ تبدل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے طلبا کے لیے اسکولز 18 اگست سے کھلیں گے جبکہ او لیولز، اے لیولز اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی۔ فیصلے کا اطلاق نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ فیصلے میں تبدیلی تعلیمی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس میں سوئمنگ کلاسز کے آغاز کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں بچوں کیلئے پہلے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹمپریچر کنٹرول سوئمنگ پول کے افتتاح کی تیاریوں اور رجسٹریشن کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان محکمہ تعلیم کیمطابق وزیر تعلیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس میں 5 سے 12 سال تک بچوں کیلئے سوئمنگ کلاسز کا آغاز 20 اگست سے ہوگا جبکہ سوئمنگ کلاسز میں اب تک 300 سے زائد بچے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے سوئمنگ سیشنز کے حوالے سے تمام...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2025ء) راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور چند ماہ کے بچے کو ذبح کرنے کا معاملہ جائیداد کا تنازعہ نکلا، قاتل بھائی 2 بہنوں کی جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا، والد کی جانب سے بیٹوں کی جائیداد بیٹے کے نام کرنے سے انکار کرنے پر قاتل نے والد اور بہنوں کو قتل کر ڈالا، راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور شیر خوار بچے کو ذبح کرنے والے ملزم نے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر ڈالا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور راولپنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے چند ماہ کے بھانجے کو بھی ذبح کر دیا ،...
    فائل فوٹو  کراچی کے علاقے لیاری میں دن دیہاڑے ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، کلینک سے نکل کر واک پر جانے والے ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی۔ لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ مقتول ڈاکٹر کو تعاقب میں آنے والے ملزمان نے نشانہ بنایا، وہ حسب معمول لیاری ایکسپریس وے کے ٹریک پر واک کیلئے جا رہے تھے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ مقتول...
    جارجیا: گھر پر گرنے والا خلائی پتھر زمین سے 2 کروڑ سال پرانا نکلا، سائنسدان حیران WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز رواں برس گرمی کے موسم میں جارجیا کے ایک گھر کی چھت سے ٹکرانے والا میٹیورائٹ (خلائی پتھر) درحقیقت زمین سے بھی 20 ملین (2کروڑ) سال پرانا ہے، یہ انکشاف یونیورسٹی آف جارجیا کے سیاروی ارضیات دان اسکاٹ ہیرس نے کیا ہے جنہوں نے اس خلائی پتھر کے ٹکڑوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 26 جون کو دن کے وقت آسمان میں ایک پراسرار آگ کی گولی نمودار ہوئی، جسے جارجیا اور ساؤتھ کیرولائنا میں سیکڑوں افراد نے دیکھا۔ ناسا کے مطابق یہ میٹیورائٹ جارجیا کے اوپر پھٹا، جس کے دھماکوں کی آوازیں مقامی باشندوں نے...
    لاہور: ناکہ محمود بوٹی پر معمول کی چیکنگ کے دوران کار سوار خاتون نے مشتعل ہوئی اور جھگڑا کیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق مشتعل خاتون نے ایسٹرن بائی پاس کی معمول کی ٹریفک کو گاڑی کھڑی کرکے بلاک کیا، خاتون نے ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ ڈیوٹی پر موجود لیڈی پولیس اہلکار نے مشتعل خاتون کو گاڑی سائیڈ پر کرنے کا کہا لیکن کار سوار خاتون نے طیش میں آکر میٹل کی بوتل لیڈی پولیس اہلکار کے سر میں دے ماری۔ لیڈی پولیس اہلکار رباب سر پر چوٹ آنے سے زخمی ہوگئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مشتعل خاتون سمیرا کو حراست میں لے کر...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چیکنگ کے دوران کار سوار خاتون نے تلخ کلامی پر لیڈی اہلکار کے سر پر بوتل دے ماری۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقہ محمود بوٹی میں پولیس ناکہ پر پیش آیا جہاں معمول کی چیکنگ کے دوران کار سوار خاتون مشتعل ہوگئی اور اس نے جھگڑا کیا، ڈولفن اہلکار کا کہنا ہے کہ مشتعل خاتون نے ایسٹرن بائی پاس کی معمول کی ٹریفک کو گاڑی کھڑی کرکے بلاک کردیا، خاتون نے ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود لیڈی پولیس اہلکار نے مشتعل خاتون کو...
    اسلام آباد: تعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے او پی ایف کالج ایف-11/2، اسلام آباد میں ’’اے آئی اسمارٹ کلاس رومز، اسمارٹر لرننگ‘‘ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا اہتمام تعلیم فاؤنڈیشن اور انوورسٹی کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ، سربراہان، آئی ٹی کوآرڈینیٹرز، اور نصاب سازوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد مصنوعی ذہانت (AI) اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز کو تعلیمی عمل میں مؤثر طریقے سے ضم کرنا تھا، تاکہ تدریس کو زیادہ مؤثر، دلچسپ اور انفرادی نوعیت کا بنایا جا سکے۔ ورکشاپ کے پہلے روز شرکاء کو AI کے بنیادی تصورات، انٹرایکٹو وائٹ بورڈز، لرننگ مینجمنٹ سسٹمز، اور ڈیجیٹل تشخیص کے...
    راولپنڈی: تھانہ پیرودھائی علاقہ فوجی کالونی میں جرگہ کے فیصلہ پر غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی سدرہ بی بی قتل کیس میں نئی بڑی پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی ٹیم نے قتل کا فتویٰ جاری کرنیوالے جرگہ کے سربراہ عصمت خان سے واردات میں استعمال کی جانے والی کلاشنکوف گھر سے برآمد کر لی۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کے سدرہ بی بی دوسری شادی کرکے مظفر آباد آزاد کشمیرگئی، وہ ساتھیوں ہمراہ کلاشنکوف لیکر مظفر آباد دوسرے شوہر عثمان کے گھر داخل ہوا،خواتیں اور افراد کو یرغمال بنا کر کمرہ میں چھپی سدرہ کو نکالا، اسلحہ نوک پر راولپنڈی لایا اور اپنے سامنے قتل کرایا، قتل کا فتویٰ میں نے جرگہ میں...
    تعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کیلئے او پی ایف کالج ایف الیون2 میں اے آئی اسمارٹ کلاس رومز، اسمارٹر لرننگ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(خبرنگار خصوصی)تعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے او پی ایف کالج ایف الیون2 اسلام آباد میں اے آئی اسمارٹ کلاس رومز، اسمارٹر لرننگ کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، اس ورکشاپ کا اہتمام تعلیم فانڈیشن اور انوورسٹی کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ، سربراہان، آئی ٹی کوآرڈینیٹرز، اور نصاب سازوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد مصنوعی ذہانت (اے آئی )اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز کو تعلیمی عمل...
      پاکستان کے ممتاز طبلہ نواز اور کلاسیکی موسیقی کے درخشاں ستارے استاد کالو خان لاہور میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال سے برصغیر میں فنِ طبلہ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ۔ استاد کالو خان، مشہور موسیقار استاد تافو کے شاگرد تھے اور انہوں نے اپنی فنی زندگی میں پاکستان اور بھارت کے کئی نامور موسیقاروں، گلوکاروں اور فنکاروں کے ساتھ پرفارم کیا۔ ان کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے نصرت فتح علی خان جیسے عالمی شہرت یافتہ فنکار کے ساتھ بھی اسٹیج شیئر کیا، اور اپنی طبلہ نوازی کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستانی موسیقی کا وقار بلند کیا۔   View this post on Instagram   A post shared by...
    راولپنڈی: غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کیس میں جرگے کے سربراہ کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں جرگے کے حکم پر 21 سالہ سدرہ کے قتل  کے معاملے میں جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے تفتیش کے دوران سننی خیز انکشافات   کیے ہیں۔ ملزم کا دوران تفتیش تینوں ملزمان کے ساتھ برادری کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کرکے دفنانے کا اعتراف جرم بھی سامنے آگیا ۔ پولیس نے سدرہ کو کشمیر سے لانے کے لیے استعمال ہونے والی کلاشنکوف رائفل برآمد کرکے عصمت اللّٰہ وغیرہ کے خلاف ایک مزید مقدمہ درج کرلیا ۔ یہ مقدمہ پولیس مدعیت میں ناجائز اسلحہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ممکنہ سیاسی جانشین کے نام کا اعلان کردیا جو اُن کے اگلے صدارتی امیدوار بھی ہوں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیاست میں ایک نئی پیش رفت نے ہلچل مچادی ہے جس کے سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوسکیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو مستقبل میں اپنا جانشین تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ایک انٹرویو میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے واضح انداز میں کہا کہ انصاف کی بات کی جائے تو وینس نائب صدر ہیں اور یہ خود ایک بڑی نشانی ہے۔ اگرچہ ٹرمپ نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے سے گریز کیا لیکن ان کے تاثرات سے یہ پیغام...
    بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اُتّر کاشی کے دھَرالی علاقے میں منگل کے روز شدید بارش اور بادل پھٹنے کے باعث آنے والے اچانک طوفانی سیلاب گارے مٹی کے ساتھ ایک پورے قصبے پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ اب تک 5 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ لاپتہ ہونے والوں کی تعداد 100 سے زائد ہے جن میں بھارتی فوجی بھی شامل ہیں۔  یہ طوفانی سیلاب گنگوتری یاترا کے راستے میں واقع قصبہ دھَرالی میں آیا، جس نے متعدد مکانات، ہوٹلز اور ہوم اسٹے بہا دیے۔ مقامی حکام کے مطابق، قصبے کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور 20 سے 25 ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز مکمل طور پر تباہ ہو چکے...
    بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقے دھرالی میں شدید بارشوں کے بعد اچانک مٹی کا تودہ گرنے اور سیلابی ریلے سے خوفناک تباہی پھیل گئی۔ واقعے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ درجنوں مکانات اور عمارتیں ملبے تلے دب گئیں یا پانی میں بہہ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی نااہلی بے نقاب: 36 لاکھ بھارتی سیلاب سے متاثر، 34 افراد جاں بحق پیر اور منگل کی درمیانی شب  بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہونے ہونے والی شدید بارش کے بعد پہاڑی سلسلے سے مٹی کا ایک بڑا تودہ قصبے پر آ گرا، جس کے بعد گدلا پانی، ملبے اور پتھروں کا ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔ سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز پر نشر...
    ڈریپ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک،گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان کے سیرپ ایماکسل فورٹ 250ایم جی کے 58بیچز اورایماکسل فورٹ 125ایم جی کے111بیچز کو غیر معیاری قرار دیدیا،تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ متحرک،گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان کے سیرپ ایماکسل فورٹ 250ایم جی کے 58بیچز اورایماکسل فورٹ 125ایم جی کے111بیچز کو غیر معیاری قرار دیدیا ۔ اس حوالے سے جاری مراسلے کے مطابق گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان کے سیرپ ایماکسل فورٹ 250ایم جی کے 58بیچز اورایماکسل فورٹ 125ایم جی کے111بیچز معیاری تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ڈریپ کا کہنا ہے کہ سینٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی کی رپورٹ میں گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان...
    فوٹو فائل ڈہرکی کے قریب تیز رفتار ٹریلر سے نکلنے والے ٹائر نے دو بچوں کی جان لے لی۔ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی کے قریب تیز رفتار ٹریلر کا ٹائر نکل گیا، جو سڑک کے کنارے کھڑے 2 بچوں سے ٹکرا گیا، جس کے باعث دونوں بچے جاں بحق ہوگئے۔ گھوٹکی سے پولیس کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والے ٹریلر کو پولیس نےتحویل میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔
    “کلاؤڈ برسٹ کوئی آسمانی آفت یا ماحولیاتی انتباہ” WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز تحریرعنبرین علی موسمیاتی تبدیلیوں نے اسوقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،مگر پاکستان میں یہ صورتحال اب خطرناک حد تک تجاوز کر گئی ہے ۔مون سون بارشوں کا شدید ہونا اور اسی دوران کلاؤڈ برسٹ کے واقعات کا مختلف مقامات پر رونما ہونا ماحول کے لیے انتہائی خطرناک ہے بلکہ اب تو انسانی زندگیاں بہت بری طرح متاثر ہو رہی ہیں ۔۔کلاؤڈ برسٹ کا ذکر ہو ہی رہا ہے تو سب سے پہلے آپکو بتا دوں کے آخر یہ ہے کیا ؟ کلاؤڈ برسٹ کا ماحول سے خاصا گہرا تعلق ہے جس میں مختصر وقت میں محدود علاقے پر شدید بارش...
    بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار کلابھاون نواس 51 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کی اچانک موت کی خبر نے انڈسٹری کو افسردہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی آر جے سمرن سنگھ گھر میں مردہ پائی گئیں بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کلابھاون نواس کوچی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں مقیم تھے، جہاں ان کی لاش مقامی ہوٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی۔ ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ اداکار کو طے شدہ وقت پر چیک آؤٹ کرنا تھا، تاہم جب وہ مقررہ وقت پر کمرے سے باہر نہ نکلے تو عملے نے کمرہ چیک کیا۔ اندر داخل ہونے پر وہ بے ہوش حالت میں پائے گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا...
    معروف ملیالم فلمی اداکار، مزاحیہ فنکار اور نقال کلا بھون ناواس کو جمعہ کی شام کوچی کے قریب چوٹانیکارّا کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ ان کی عمر 51 سال تھی۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ہوٹل کے عملے نے انہیں بے ہوش پایا تو فوراً حکام کو اطلاع دی۔ ناواس کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق، موت کی وجہ دل کا دورہ (cardiac arrest) معلوم ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے چینی ناول نگاری کا اہم باب بند، چیانگ یاؤ کی پراسرار موت پوسٹ مارٹم اور مزید تفصیلات روزنامہ دی ہندو کے مطابق، موت کی اصل...
    کراچی کے ممتاز قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قاتل کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق کراچی کے ممتاز قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قاتل کی سی سی ٹی فوٹیج سے شناخت ہوئی ہے، ملزم کا نام عمران آفریدی ہے، جو مقتول کے سابق گن مین کا بیٹا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام قاتلانہ حملے میں جاں بحق، وزیر داخلہ کا نوٹس تفصیلات کے مطابق عمران آفریدی نے چند ماہ قبل بھی خواجہ شمس الاسلام پر حملے کی کوشش کی تھی۔ ملزم کا الزام ہے کہ خواجہ شمس الاسلام نے 2021 میں اس کے والد کو قتل کرایا تھا، جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے...
    نئی دہلی/ سری نگر – بھارت میں 28 جولائی 2025 کو کیے گئے ایک بڑے سیکیورٹی آپریشن "آپریشن مہادیو" کے حوالے سے کئی نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، جنہوں نے اسے ایک فالس فلیگ (False Flag) آپریشن قرار دینے والوں کو تقویت دی ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے NDTV نے رپورٹ کیا کہ سری نگر کے جنگلات میں ہونے والے اس آپریشن میں بھارتی فوج نے تین افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان میں سرفہرست ایک مبینہ دہشت گرد سلیمان شاہ تھا، جسے پہلگام حملے کا ماسٹر مائنڈ بتایا جا رہا ہے۔ تاہم اس آپریشن پر اب شکوک و شبہات کے گہرے سائے چھا گئے ہیں۔ متعدد ماہرین، تجزیہ کاروں اور اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ یہ...
    کلاؤڈ برسٹ یا بادل پھٹنے کا واقعہ ایک قدرتی موسمیاتی مظہر ہے، جس میں مختصر وقت میں کسی مخصوص مقام پر انتہائی زیادہ مقدار میں بارش ہوتی ہے۔ یہ بارش اس قدر شدید اور محدود علاقے میں مرتکز ہوتی ہے کہ ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔ عام طور پر کلاؤڈ برسٹ اس وقت ہوتا ہے جب گرم ہوا نمی سے بھری فضا کو اوپر لے جائے، اور بلندی پر ٹھنڈی ہو کر اچانک بھاری بارش کی صورت میں زمین پر گرے، مگر شدید ہوا کی وجہ سے یہ بارش بہت مختصر علاقے میں محدود رہتی ہے۔ مون سون کے دوران ایسے واقعات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث...
    بھارت کی سرکاری ملکیت والی تیل صاف کرنے والی کمپنیوں نے گزشتہ ہفتے سے روسی خام تیل کی درآمد روک دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی بڑی وجوہات میں رعایت میں نمایاں کمی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی تیل کے خریداروں پر ممکنہ بھاری محصولات کی دھمکی شامل ہیں۔  آئی او سی نے خریداری بند کی بھارت کی سب سے بڑی سرکاری آئل ریفائنری انڈین آئل کارپوریشن (IOC) نے روسی تیل کی خریداری بند کر دی ہے۔ یہ کمپنی بھارت کی 20 میں سے 10 ریفائنریز چلاتی ہے جن کی کل سالانہ پیداواری صلاحیت 60 ملین میٹرک ٹن ہے۔ یہ بھی پڑھیے روس سے تیل کی خریداری امریکا اور بھارت کے تعلقات میں ’چبھتا ہوا نکتہ‘...
    امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ اپنا دکھ اسلام آباد والوں کو سنانا چاہتے ہیں۔ ہمیں کلاشنکوف نہیں، میڈیسن دو، قلم کتاب دو، ہمارے پاس نہ اسپتال ہیں نہ جامعات ہیں، نہ اسکول ہیں نہ موٹر وے ہیں۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پُرامن احتجاج کرتے ہیں، پنجاب حکومت سے مذاکرات ہوتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ آپ اسلام آباد نہیں جا سکتے، جبکہ حکومت نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے کی اجازت دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کی ماں کہتی ہے کہ اس کے بچے کو لاپتہ نہ کرو، حکومت ہماری جان، مال اور عزت کی حفاظت کرے۔...
    — فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا ہے کہ اپنا دکھ اسلام آباد والوں کو سنانا چاہتے ہیں۔ ہمیں کلاشنکوف نہیں، میڈیسن دو، قلم کتاب دو۔ لاہور ہائی کورٹ بار میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پُرامن احتجاج کرتے ہیں، پنجاب حکومت سے مذاکرات ہوتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ آپ اسلام آباد نہیں جا سکتے، جبکہ حکومت نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے کی اجازت دی ہے۔امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کی ماں کہتی ہے کہ اس کے بچے کو لاپتہ نہ کرو، حکومت ہماری جان، مال اور عزت کی حفاظت کرے۔ان کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ دیکھ کر بلوچستان...
    گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کی کراچی سےلاشیں ملنے کے واقعے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ مقتولہ ثنا کا بھائی وقاص ہی قتل میں ملوث نکلا ہے۔ پولیس ذرائع  نے کہا کہ وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی واردات میں ملوث ہیں، زیر حراست وقاص نےاعتراف جرم کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وقاص نے بیان دیا کہ عاصم اور عمران مقتولہ ثناء اور ساجد کے پیچھے کراچی گئے، عاصم کا پلان تھا کہ شوٹرز کے ذریعے قتل کروایا جائےگا، پولیس ذرائع  نے کہا کہ 19 جولائی کو عاصم اور عمران لاہور سے کراچی گئے اور 25 کو واپس آئے، عاصم نے واپس آکر وقاص کو بتایا کہ ایک دو دن میں کام ہو...
    پاکستان اور امریکہ کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں ایک بڑے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس وقت اس آئل کمپنی کے انتخاب کے مرحلے میں ہیں جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی۔ کون جانے، شاید ایک دن وہ بھارت کو بھی تیل بیچنا شروع کر دیں۔ سوشل میڈیا صارفین پاکستان میں تیل کے ذخائر تلاش کرنے پر مختلف تبصرے کرتے ںظر آ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے میمز کا سہارا لیا تو چند صارفین پوچھتے نظر آئے کہ...
    روس نے ایک بار پھر دنیا کو اپنی عسکری طاقت کا احساس دلاتے ہوئے جدید ترین کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔  یہ تجربہ شمالی سمندری حدود میں واقع بحیرہ برینٹس میں اس وقت کیا گیا جب روسی نیوی کی نیوکلیئر آبدوز ’’اوریل‘‘ کو میدان میں اتارا گیا۔ یہ آبدوز نائن فورنائن اے اینتے کلاس سے تعلق رکھتی ہے، جو روس کے جدید ترین جنگی بحری بیڑے کا حصہ ہے اور اپنے اندر تباہ کن صلاحیتیں سمیٹے ہوئے ہے۔ اوریل آبدوز کو گرانیٹ کروز میزائلوں سے لیس کیا گیا ہے، جن کے بارے میں دفاعی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ روایتی بحری کروز میزائلوں سے چار گنا بڑے اور کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔ ہر اینتے کلاس آبدوز میں...
    کراچی (نیٹ نیوز)  ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ  حمیرا اصغر کے کیس میں اہم پیش رفت  سامنے آئی ہے۔ اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے لیے گئے مختلف سیمپلز کی رپورٹ حاصل کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق  اداکارہ حمیرہ اصغر کے گھر سے 6 سیمپل اکٹھے کیے گئے تھے، سیمپل جائے وقوعہ سے ملنے والے  پانچ  پیالوں سے حاصل کیے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق چھٹا سیمپل کچن میں رکھے نمک کا تھا جبکہ  پانچ  پیالوں میں سے ملنے والا سفوف  سمندری نمک ہے۔ گھرکے کچن  سے ملنے والا نمک پیالوں سے ملنے والے نمک سے مختلف ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  سمندری نمک بدبو کو کم کرنے  اور کیڑے بھگانے...
    کراچی میں گوجرانوالہ کے مقتول جوڑے کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتولہ کا بھائی وقاص ہی بہن اور بہنوئی کے قتل میں ملوث نکلا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ثناء کا بھائی وقاص قتل میں ملوث ہے، اس نے اعتراف جرم کرلیا، وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی قتل میں ملوث ہے۔ملزم وقاص کا کہنا ہے کہ عاصم اور عمران مقتولہ ثناء اور ساجد کے پیچھے کراچی گئے، عاصم کا پلان تھا کہ شوٹرز کے ذریعےقتل کروایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کی کراچی: چائنا پورٹ پر لڑکی اور لڑکے...
    سٹی42: دہشتگردوں کی حمایت یافتہ اور دہشتگردوں کی حامی نام نہاد انسانی ھقوق کی کارکن مہرنگ بلوچ کے گروہ کا لاپتہ افراد کا پروپیگندا ایک بار پھر جھوٹ نکلا۔ لاپتہ افراد میں شامل بتایا گیا نوجوان دہشتگرد گروہ فتنہ الہندوستان کا ہی رکن نکلا، جب  21 جولائی کو یہ دہشتگرد مارا گیا تو فتنہ الہندوستان نے اس دہشتگرد کو اپنا کارکن تسلیم کیا اور اس کے مارے جانے کا اعتراف کیا۔  اس نوجوان کا نام صہیب لانگو تھا، اس کو نام نہاد انسانی حقوق کی آڑ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا تحفظ کرنے والے گروہ  تنظیم نے اپنی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کر رکھا تھا اور پاکستان کی حکومت سے یہ مطالبہ کرتے رہے کہ اس لاپتہ...
    لندن سے گلاسکو جانے والی ایزی جیٹ طیارے کی پرواز میں ایک مسافر نے اچانک اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے امریکا مخالف باتیں کیں اور بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس صورت حال پر طیارے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور خواتین و بچے مسافر چیخ چیخ کر رونے لگے تھے۔ ایک مسافر نے ہمت کرکے مذکورہ شخص کو دبوچ کر پٹخ دیا جب کہ ایک اور مسافر دھمکی دینے والے مسافر پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔ دھمکیاں دینے والا مسافر لیٹے ہوئے بھی اللہ اکبر کے نعرے لگاتا رہا، امریکا اور ٹرمپ مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ طیارے کو بم سے اُڑانے کی دھمکی بھی دی۔        ...
    فائل فوٹو  کراچی کے علاقے گارڈن میں ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار نے تلخ کلامی پر اپنے بھتیجے کو قتل کردیا، مقتول ریٹائرڈ پولیس اکاؤنٹنٹ کا بیٹا تھا۔پولیس کے مطابق گارڈن میں جمن شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت عبداللّٰہ اعوان کے نام سے ہوئی۔ مقتول عبداللّٰہ ریٹائرڈ پولیس اہلکار مبارک کا بیٹا ہے جو پولیس میں اکاؤنٹنٹ تھا۔ نوشہرو فیروز: لڑکی کے والد کا رشتہ داروں پر بیٹی کو قتل کرنے کا الزام، مقدمہ درج پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرو فیروز کے علاقے محبت دیرو میں لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر مقتولہ کے والد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ...
    پاکستان میں رواں سال مون سون کے سیزن میں کلاؤڈ برسٹ یا آسمان پھٹنے کے کئی واقعات رونما ہوئے جس میں جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ پنجاب کے علاقے چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں سب سے زیادہ 423 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، اس کے علاوہ جڑواں شہروں میں بھی کلاؤڈ برس کے باعث ندی، نالے اور شہری علاقے زیر آب آگئے تھے۔ سندھ کے علاقے حیدرآباد میں بھی کلاؤڈ برسٹ کے باعث تقریبا 70 فیصد شہر کی گلیاں کئی کئی فٹ پانی سے بھر گئیں تھیں اس کے علاوہ گلگت کے علاقے چلاس میں شاہراہ بابو سر پر کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے کے نتیجے میں سیاحوں کی 5 گاڑیاں...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی پاکستان سے جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت ہر محاذ پر منہ چھپاتا پھر رہا ہے ۔بھارت پہلگام واقعہ اور آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھی سازشیں کر رہا ہے ۔ بھارت کی معیشت اور سفارتی شکست کے بعد اب کھیل کے میدان میں بھی شکست فاش ہوئی۔بزدل بھارتیوں کے دل میں پاکستان کا ڈر خوف بیٹھ گیا ہے ہر میدان میں منہ چھپاتے پھر رہیں۔ناکامی، ذلت اور رسوائی سے بچنے کے لیے کھیل کے میدان سے بھی بھاگ گئے ۔گذشتہ دنوں ورلڈ چیمپئنز شپ آف لیجنڈز ( ڈبلیو سی ایل) 2025ء کا چوتھا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان برمنگھم میں ہونا تھا جسے منسوخ کردیا گیا۔اس میچ کی منسوخی کا اعلان ڈبلیو...
    دنیا کی عالمی تجارتی منڈی ایک شوریدہ بازار ہے، جہاں ہر قوم اپنے ہنر، عقل، حکمت، ہاتھوں کی صفائی، دلکشی، رعنائی کو قیمت بنا کر پیش کرتی ہے، کہیں پیکنگ کو تجارتی سفارتکار دیکھ کر عش عش کر اٹھتے ہیں، کہیں کم قیمت سمجھ کر سیانا تاجر دل سے قبول کر لیتا ہے، کوئی ٹیکنالوجی کی بانسری بجا رہا ہے، جس کی دھن پر تاجر کروڑوں کا آرڈر دینے کے لیے تیار نظر آتا ہے اور کوئی زرعی پیداوار کے ڈھول پر ان امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو رقص کرواتا ہے۔ ان سب کے پیچھے کہیں کچھ پاکستانی تاجر دھول میں اٹے کپڑوں کے ساتھ کسی کے ہاتھ میں چاول کی تھال ہے، کسی نے بکرے کی ران نمائش کے لیے...
    NARAN: خیبرپختونخوا کے علاقے ناران میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں جھیل سیف الملوک روڈ بند ہوگیا تاہم فوری اقدامات کرتے ہوئے 500 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ناران میں کلاؤڈ برسٹ سے جھیل سیف الملوک روڈ بند ہونے پر وہاں موجود سیاح پھنس گئے تاہم خیبرپختونخوا کی انتظامیہ فوری کارروائی کی اور 500 سے زائد سیاحوں کو باحفاظت ریسکیو کرلیا۔ کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، ٹورازم پولیس اور ریسکیو کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں سیاحوں کی 117 سے زائد جیپوں کے لیے راستہ بحال کردیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے سیکریٹری سیاحت ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ محکمہ سیاحت صوبے میں سیاحوں کی حفاظت یقینی بنا رہی ہے اور سیاح کسی...
    پاکستان میں کلاؤڈ برسٹ کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے، جس سے گلگت بلتستان، چترال، سوات اور شہری علاقوں جیسے اسلام آباد و راولپنڈی شدید متاثر ہو رہے ہیں، محکمہ موسمیات (PMD) نے اس رجحان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ کلاؤڈ برسٹ ایک شدید موسمیاتی واقعہ ہوتا ہے جس میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوتی ہے، جو عموماً سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وادی جہلم میں کلاؤڈ برسٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نقصان کی تفصیل جاری کردی نیشنل ویدر فورکاسٹ سینٹر کے ڈائریکٹر محمد عرفان ورک نے سرکاری خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ دنوں...
    سکردو(نیوز ڈیسک) اسکردو کے علاقے کندوس میں کلاؤڈبرسٹ کے نتیجے میں آنے والے شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ مقامی ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے کی زد میں آکر 49 مکانات، 20 دکانیں اور دو مساجد مکمل طور پر منہدم ہو گئیں۔ علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا جب کہ سیلاب رابطہ پل بھی بہا لے گیا، جس سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ سب ڈویژن ڈغونی میں بھی شدید بارشوں کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک لڑکی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم دشوار گزار راستوں اور منقطع رابطوں کے باعث ریسکیو کاموں میں مشکلات درپیش ہیں۔...
    گلگت بلتستان(نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان کے علاقے سکردو اور ملک کے دیگر بالائی علاقوں میں بار بار ہونے والے ’کلاؤڈ برسٹ‘ نے تباہی مچا رکھی ہے۔ لیکن جو پہلے اس تواتر سے نہ ہوا وہ اب کیوں ہو رہا ہے؟ آئیے اسے سمجھتے ہیں۔ ”کلاؤڈ برسٹ“، یا بادل کا پھٹ جانا، ایک ایسا قدرتی واقعہ ہے جسے سن کر ایسا لگتا ہے جیسے آسمان پھٹ پرا ہو۔ لیکن یہ ایک مختصر وقت میں ہونے والی بہت زیادہ بارش ہوتی ہے، جو عام طور پر کسی ایک مخصوص علاقے تک محدود رہتی ہے۔ ذرا تصور کریں، آپ باہر کھیل رہے ہوں اور ایک لمحے میں آسمان سے ایسا پانی برسے جیسے ہزاروں بالٹیاں ایک ساتھ انڈیلی جا رہی ہوں—یہی کلاؤڈ برسٹ...
    جی آپ نے درست سنا کہ 19 جولائی کو حکومت نے اعلان کیا تھا کہ بیج فراہم کرنے والی 400 کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام زرعی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ کمپنیاں کسانوں کو جعلی بیج فراہم کرنے میں ملوث پائی گئیں۔ کسان ان کمپنیز کے بیجوں پر بھروسہ کرتے تھے لیکن اب یہ سن کر زمین اور کسان دونوں کو جھٹکا لگا ہوگا۔ زمین کے نیچے سے زمین سرک گئی ہوگی اور کسان کے سر پر سے سایہ چھن گیا ہوگا۔ جن کمپنیز پر آسرا کیا ہوا تھا معلوم ہوا کہ یہ وہی بیج ہیں جو مٹی میں جب مل جاتے تو ان بیجوں کی ناکامی سے زمین بانجھ...
    سٹی 42: چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ اپنی ہی پارٹی قیادت پر برس پڑیں چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب  نے چیئرمین بیرسٹر گوہر، وزیراعلیٰ کے پی، جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ اور اپوزیشن لیڈر کے پلان سے اظہار لاعلمی کردیا، عالیہ حمزہ کا پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے اظہار لاعلمی بھی کیا ،پی ٹی آئی مرکزی قیادت نے چیف آرگنائزر پنجاب کو اعتماد میں نہ لیا  مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی   عالیہ حمزہ  نے پارٹی قیادت کی منافقت پر طنز کرتے ہوئے کہا ویسے تو میرے تک پہنچنے والی کچھ اطلاعات کے مطابق میں پچھلےدو دن سے بہت مصروف تھی، ایسی مصروفیات جن کا شاید مجھے بھی علم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی میں ایک گھر سے پراسرار طور پر ملنے والی نوجوان کی لاش کی شناخت حمزہ کے نام سے کر لی گئی، جو کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق ایک منظم ڈکیتی گروہ کا سرگرم رکن تھا۔ تفتیشی حکام نے مشکوک موت قرار دیتے ہوئے ساتھیوں پر قتل یا واردات کے دوران زخمی چھوڑنے کا شک ظاہر کیا ہے۔ بلال کالونی پولیس کے مطابق حمزہ ولد ضمیر کی لاش نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ای کے مکان نمبر 106 سے ملی، جو اس کے قریبی ساتھی فیروز کے زیرِ استعمال تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ فیروز نہ صرف حمزہ کا قریبی دوست تھا بلکہ وہ خود بھی متعدد ڈکیتیوں میں ملوث...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ہونے لیکن عوام کے لیے نوکریاں نہ دینے اور پیسے کی بچت کے دعووں پر سینئر صحافی و تجزیہ نگاررؤوف کلاسرا برس پڑے اور کہا کہ اراکین اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز کے لیے بھی پیسہ ہے لیکن پنجاب میں سکولوں اور ہسپتالوں کو بھی پرائیویٹ لوگوں کے حوالے کردیاگیا۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤوف کلاسرا کاکہناتھاکہ "آپ کہتے ہیں کہ پیسے بچا رہے ہیں، نوکریاں دینا ہمارا کام نہیں تو حکومت خود کیا کررہی ہے، آپ نے چوبیس کلومیٹر کا شہر اسلام آبادکے ڈپٹی کمشنر آفس کے کام ، کلیریکل یا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے کاموں کے لیے ایک وزیر رکھا ہوا ہے، پورے محکمے رکھے ہوئے ہیں،پچاس ساٹھ...
    مودی سرکار کے من گھڑت ’’ میک اِن انڈیا ‘‘بیانیے کی قلعی کھل گئی، جس سے بھارت کی پیداواری معیشت کا مصنوعی دعویٰ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ چینی تعاون کے بغیر بھارت کی آئی ٹی اور الیکٹرونکس صنعت مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ  مودی سرکار کی خود انحصاری محض فریب  کا ایک نعرہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں بھارت سے 100 سے زائد چینی ماہرین واپس بلا لیے گئے ہیں اور چینی انجینئرز کی واپسی کے بعد بھارت کی آئی فون پروڈکشن لائن سست روی اور ناکامی کا شکار ہو چکی ہے۔ پریس ریڈر کے مطابق فاکسکون کے چینی ماہرین کی واپسی نے بھارت میں ایپل کی پیداوار میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری اور نبیل گبول کی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری سے تلخ کلامی ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری نے سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کرنے میں مبینہ رکاوٹ پر برہمی کا اظہار کیا اور چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کا افسر درست جواب نہیں دے رہا میں اس کے خلاف تحریک اسحاق لاوں گی۔
    سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران تحمل، سنجیدگی اور اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے مؤدبانہ انداز میں انہیں خاموش کرا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کسی گروہ کو بھارت پر حملے کی اجازت نہیں دی، بلاول بھٹو کا کرن تھاپر کو انٹرویو انٹرویو کے دوران کرن تھاپر نے بارہا بلاول بھٹو کی بات کاٹنے کی کوشش کی اور جانبدارانہ سوالات کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی روش اپنائی۔ گفتگو کا آغاز بھارت میں دہشتگردی سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے پرانے الزامات سے ہوا۔ جیسے ہی بلاول بھٹو نے منطقی جواب دینا شروع کیا، کرن تھاپر نے بار بار مداخلت کی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس کے دوران شازیہ مری سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کرنے میں مبینہ رکاوٹ پر برہم ہوگئیں اور چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کیا۔اس پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے چیئرمین سی ڈی اے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شازیہ مری تحریک استحقاق لائیں وہ اس کا سامنا کریں گے۔شازیہ مری نے جواباً کہا کہ طلال چوہدری  دھمکی دے رہے ہیں، اس پر وزیر مملکت نے کہاکہ دھمکی شازیہ مری دے رہی ہیں۔بعد ازاں پی پی رہنما نبیل گبول  وزیر مملکت کے رویے پر احتجاجاً...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ڈسپلن، کلاس روم، لیب اور معیارِ تعلیم کی بنیاد پر اسکول آف منتھ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں منعقدہ اجلاس میں بہترین کارکردگی پر ٹیچر آف دی منتھ ایوارڈ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آن ویل مونٹیسری اسکول پراجیکٹ کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی۔اجلاس میں سرکاری اسکولوں میں وین یا بس سروس متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکول بس سروس کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔
    اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر نے وادی جہلم میں کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے 3 خواتین جاں بحق، مسجد شہید اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ضلع جہلم ویلی کے علاقے گوہر آباد میں گزشتہ رات کلاؤڈ برسٹ ہوا، کلاؤڈ برسٹ سے ایک گھر مکمل تباہ جبکہ 23 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ 01رپورٹ کے مطابق کلاؤڈ برسٹ سے ایک پن چکی، ایک مویشی خانے سمیت 6 دکانیں پانی اور ملبہ آنے کے باعث متاثر ہوئیں، طغیانی کے باعث 4 گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ یہ بھی پڑھیں: آندھی اور طوفان،...
    مظفرآباد (اوصاف نیوز) آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں منگل کی علی الصبح 4 بجے شدید بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جس سے یونین کونسل گوہر آباد شرقی اور غربی کے کئی علاقے متاثر ہوئے ۔ مقامی افراد اور شاہدین کے مطابق یہ صورتحال کلاؤڈ برسٹ جیسی لگتی ہے، جس نے کئی گھروں، گاڑیوں اور دکانوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچایا ہے۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) کے مطابق تقریباً صبح 4 بجے گوہر آباد کے ملحقہ نالوں میں شدید طغیانی آئی، جس کے نتیجے میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ گوہر آباد غربی کی لنک روڈ پر ملبہ آ گیا جس کے باعث یہ اہم راستہ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے۔...
    لاہور: جوہر ٹاؤن میں 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی ڈکیتی کے پیچھے گھر کا سابقہ ڈرائیور واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سابقہ ڈرائیور نے اپنے دوست سے مل کر گھر میں چوری کا پلان بنایا، گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں ڈرائیور نے دوست سے مل کر واردات کی۔ ملزمان سے 40 ہزار سعودی ریال، 25 تولے سونا، گھڑیاں اور پستول برآمد کر لیے۔ ملزمان میں سابقہ ڈرائیور علی رضا اور راشد شامل ہیں۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس...