واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) ایمازون کی کلاؤڈ سروسز یونٹ کو پیر کو بڑی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث دنیا بھر میں متعدد کمپنیوں کو کنیکٹیوٹی مسائل پیش آئے اور ‘‘فورٹ نائیٹ‘‘ اور سنیپ چیٹ سمیت کئی مشہور ویب سائٹس اور ایپس کی سروس متاثر ہو ئی ۔ اے ڈبلیو ایس نے اپنی اسٹیٹس ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ہم US-EAST-1 ریجن میں متعدد اے ڈبلیو ایس سروسز کے لیے ’’ایرر‘‘ کی بلند شرح اور تاخیر کی تصدیق کرتے ہیں۔

متعدد بڑی کمپنیوں بشمول اے آئی اسٹارٹ اپ Perplexity، کرپٹو کرنسی ایکسچینج کوائن بیس اور ٹریڈنگ ایپ رابن ہڈ نے اپنی سروسز کی خرابی کا ذمہ دار اے ڈبلیو ایس کو قرار دیا۔پرپلیکسٹی کے سی ای او اراوند سرینیواس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھاکہ پرپلیکسٹی اس وقت بند ہے، اس کی بنیادی وجہ اے ڈبلیو ایس کی خرابی ہے، ہم مسئلہ حل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اے ڈبلیو ایس دنیا بھر میں کمپنیوں، حکومتوں اور انفرادی صارفین کو ڈیجیٹل سروسز، ڈیٹا اسٹوریج اور آن ڈیمانڈ کمپیوٹنگ پاور فراہم کرتی ہے، اس کے سرورز میں خرابی آنے سے ان تمام پلیٹ فارمز پر اثر پڑتا ہے جو اس کی کلاؤڈ انفراسٹرکچر پر انحصار کرتے ہیں۔ اے ڈبلیو ایس کا مقابلہ گوگل کلائوڈ اور مائیکروسافٹ آذر جیسی سروسز سے ہے۔رپورٹس کے مطابق ایمیزون ڈاٹ کام ، پرائم وڈیو اورالیکسا میں بھی سروس کے مسائل دیکھے گئے جبکہ پے پال کی وینمو ایپ کو بھی متاثرہ پلیٹ فارمز میں شامل کیا گیا۔

ایپک گیمزکی ملکیت میں موجودفورٹ نائٹ کے علاوہ روبلاکس، کلیش رویال اور کلیش آف کلانز جیسے گیمنگ پلیٹ فارمز بند ہو گئے جبکہ وینمو اور چائم جیسی مالیاتی ایپس بھی متاثر ہوئیں۔امریکہ میں ہزاروں صارفین کے لیے اوبر کے حریف پلیٹ فارم ’’لفٹ‘‘ کی ایپ بھی بند ہو گئی۔میسجنگ ایپ ’’سگنل‘‘ کی صدر میریڈتھ وِٹیکر نے بھی تصدیق کی کہ ان کا پلیٹ فارم اے ڈبلیو ایس آؤٹیج سے متاثر ہوا ہے۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اے ڈبلیو ایس

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • وزارتِ خارجہ کی اپوسٹل سروسز کے ٹھیکوں پر سوالات، آڈٹ میں قواعد کی مبینہ خلاف ورزیوں کی نشاندہی
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم