افغان سوشل میڈیا پر میزائل تجربے کا دعویٰ جھوٹا نکلا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
افغان سوشل میڈیا پر میزائل تجربے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، شمالی کوریا کی تصویر کا استعمال
پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران فیک نیوز کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا کہ افغانستان نے 400 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ تاہم یہ دعویٰ جھوٹا نکلا۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ جس میزائل کی تصویر افغان اکاؤنٹس نے شیئر کی، وہ دراصل شمالی کوریا کے 23 فروری 2023 کو کیے گئے کروز میزائل تجربے کی تصویر تھی، جو الجزیرہ اور کورین سرکاری میڈیا نے شائع کی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ افغان طالبان نے اپنے ہی زیر استعمال ایک پرانے ٹینک کو پاکستانی ٹینک قرار دے کر اسےقبضے میں لینے کا دعویٰ بھی کیا، جو بعد میں جھوٹا ثابت ہوا۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کی ایک تازہ مثال ہے، جہاں تصاویر اور حقائق کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جاتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر زیر گردش جعلی نوٹیفکیشن کی وضاحت کردی
پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر زیر گردش جعلی نوٹیفکیشن کی وضاحت کردی۔
سوشل میڈیا پر ایک جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی ٹی اے نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا گروپس کے منتظمین کو غیر ملکی ممبرز کو ہٹانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ اطلاع درست نہیں ہے اور اتھارٹی نے ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے اجتناب کریں اور مستند معلومات کے لیے صرف پی ٹی اے کے آفیشل پلیٹ فارمز پر اعتماد کریں۔