شوہر یا بیوی؟ سوشل میڈیا پر جوڑا سب کو چکر میں ڈال گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
جنوبی چین سے تعلق رکھنے والے ایک دلچسپ جوڑے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جہاں ان کی تصاویر اور ویڈیوز نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔ حیران کن طور پر یہ دونوں نہ صرف ایک جیسے کپڑے پہنتے ہیں بلکہ چہرے کے خدوخال بھی اتنے ملتے جلتے ہیں کہ دیکھنے والے اندازہ نہیں لگا پاتے کہ ان میں سے شوہر کون ہے اور بیوی کون!
چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر Dongguan سے تعلق رکھنے والے ہیشیان شینگ اور ان کی اہلیہ لیانگ شیاؤ، جن کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں، چینی سوشل میڈیا پر اپنی دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے کافی مقبول ہو چکے ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو خاص طور پر وائرل ہوئی، جس میں دونوں نے ایک جیسی وگیں پہن رکھی ہیں، چہرے کے تاثرات بھی ایک جیسے ہیں اور کیمرے کے سامنے ساتھ کھڑے ہو کر صارفین کو چیلنج دے رہے ہیں۔شوہر کون ہے؟ بیوی کون ہے؟
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک ویڈیو میں لیانگ نے اپنے شوہر کو خود میک اپ کر کے اپنے جیسا بنایا، اور نتیجہ دیکھ کر لوگوں کو ایسا لگا جیسے وہ جڑواں بہن بھائی ہوں۔ سوشل میڈیا پر بعض افراد نے تو مذاق میں کہا کہ شاید یہ بچپن میں بچھڑ جانے والے جڑواں ہیں!
لیانگ کے مطابق،ہمارا تعلق مختلف خاندانوں سے ہے اور ہم دونوںہربل ادویات کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ ان کے مطابق یہ صرف ایک تفریحی انداز ہے جس کے ذریعے وہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو مسکراہٹ دینا چاہتے ہیں۔
ان کی یہ انوکھے انداز کی ویڈیوز دیکھ کر صارفین حیرت زدہ ہیں، اور یہ جوڑا نہ صرف اپنے ظاہری مشابہت بلکہ خوشگوار ہم آہنگی کی وجہ سے بھی لوگوں کے دل جیت رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر
پڑھیں:
قیدیوں کے استقبال نے بتایا کہ کون جیتا ہے، علی لاریجانی
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مقاومت ہمیشہ فاتح اور پائندہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل "علی لاریجانی" نے کہا کہ مظلوم اور شجاع فلسطینی قوم کی جانب سے رہائی پانے والے قیدیوں کے استقبال کے مناظر ظاہر کرتے ہیں کہ کسے فتح نصیب ہوئی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا کہ صیہونی رژیم اب اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے کہ دو سالہ وحشیانہ قتل و غارت گری کے باوجود حماس کس طرح اپنی عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقاومت ہمیشہ فاتح اور پائندہ ہے۔