صیہونی حکومت کے قریبی چینل کے تجزیہ کار نے کہا ہے کہ اگر آنے والے مہینوں میں امریکہ ہمیں غزہ کی پٹی پر حملہ کرنے سے منع کرتا ہے، تو ہم اس بار بے خوف ہو کر حملہ کریں گے، کیونکہ اب حماس کے ہاتھوں میں ہمارے قیدی نہیں ہیں اور ہم بڑی آزادی کے ساتھ حملے کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حکومت، بینجمن نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے قریبی میڈیا چینل 14 کے تجزیہ کار حلیل بیٹن روزن نے کہا ہے کہ حماس کو اس وقت غزہ کی پٹی میں سب سے طاقتور ڈھانچہ تصور کیا جاتا ہے، اور ہم معاہدے کے نفاذ کے اگلے مرحلے میں داخل ہوئے جب کہ حماس معاہدے میں غیر مسلح ہونے کی شرط کو موخر اور ختم کروا کر بات چیت کے اگلے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ اس تجزیہ کار کے مطابق پہلا چیلنج یہ ہے کہ حماس اب بھی غزہ کی پٹی کے ایک بڑے حصے پر قابض ہے جب کہ حماس کے پاس اب بھی ایسے میزائل موجود ہیں جو اسرائیلی مراکز کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

اس کے بعد تجزیہ کار اس جنگ کے مقاصد کے حصول میں اسرائیل کی ناکامی کا اعتراف کرتا ہے اور تسلیم کرتا ہے کہ اسرائیل کی جنگ کے مقاصد میں سے ایک حماس کو غیر مسلح کرنا ہے۔ اس جنگ کی کامیابی کا اندازہ بھی اس یارڈ اسٹک سے لگایا جائے گا، لیکن ہم ایسے پیرامیٹرز دیکھ رہے ہیں جو اس کے برعکس اشارہ کرتے ہیں۔ سب سے اہم پیرامیٹر فیلڈ کنٹرول ہے۔ جنگ بندی کے نافذ العمل ہونے کے لمحے سے، حماس نے اپنی پولیس فورسز کو منظرعام پر لے آئی، اور آج ہم غزہ کی پٹی کے علاقوں بشمول غزہ شہر اور مرکزی کیمپوں پر ان فورسز کے کنٹرول کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

تجزیہ کار کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں کہ حماس اب بھی غزہ کی پٹی میں سب سے طاقتور ڈھانچہ ہے۔ تجزیہ کار کے نقطہ نظر سے اسرائیل کو اس وقت دوسرا مسئلہ جس کا سامنا ہے وہ یہ ہے کہ حماس کے پاس اب بھی علاقے اور ہتھیاروں کا کنٹرول ہے، اور اس لیے وہ غزہ کی پٹی میں دوبارہ اقتدار پر قبضہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ غزہ کی پٹی میں حماس کی طاقت کو کمزور کرنے میں اسرائیل کی ناکامی کی وجوہات کا ذکر کیے بغیر، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر آنے والے مہینوں میں امریکہ ہمیں غزہ کی پٹی پر حملہ کرنے سے منع کرتا ہے، تو ہم اس بار بے خوف ہو کر حملہ کریں گے، کیونکہ اب حماس کے ہاتھوں میں ہمارے قیدی نہیں ہیں اور ہم بڑی آزادی کے ساتھ حملے کریں گے۔  

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غزہ کی پٹی میں تجزیہ کار کہ حماس کریں گے کرتا ہے حماس کے اب بھی

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار