سجل علی احد رضا میر کی ٹوئٹر فولوور ، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ سجل علی کے ایکس( سابقہ ٹوئٹر ) پر اور اداکار احد رضا میر کو فولو کیے جانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شرو ع ہوگئیں۔اداکارہ سجل علی کے غیر تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کو دیکھا جائے تو وہ تاحال احد رضا میر کو فولو کر رہی ہیں، اس خبر کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی۔کئی صارفین کے مطابق سجل چونکہ ٹوئٹر پر سالوں سے فعال نہیں، یہی وجہ ہے کہ احدسے علیحدگی کے باوجود وہ ان کے ٹوئٹر سے ان فولو نہیں ہو سکے۔دوسری جانب کئی صارفین کا دعویٰ ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق ہی نہیں ہوئی، ایک کنٹریکٹ ہے جس کے ختم ہونے پر دونوں اداکار ایک بار پھر ایک ساتھ ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے کوئی مصدقہ بیان سامنے نہیں آسکا۔یاد رہے کہ اداکار احد رضامیر اور سجل علی شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی رہ چکی ہے، دونوں شخصیات کی شادی کووڈ لاک ڈاؤن سے قبل14 مارچ 2020 کو ابو ظبی میں ہوئی تھی۔بعدازاں 2021 اور 2022 سے ہی یہ خبریں آنا شروع ہوگئیں کہ دونوں میں طلاق ہو چکی ہے تاہم کئی سال گرجانے کے باوجود دونوں اداکاروں کی جانب سے اپنے رشتے کے حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔ رواں برس کے آغاز میں جہاں احد رضا میر کو سجل علی کے کام کی تعریف کرتے دیکھا گیا وہیں ان دنوں اداکارہ سجل احد رضا میر کے والد آصف رضا میر کے ساتھ بھی ایک پراجیکٹ میں کام کرتی دکھائی دے رہی ہے۔سجل کے ساتھ کیے گئے پراجیکٹ کے حوالے سے ایک گفتگو میں آصف رضا میر نے کہا تھا کہ ’ہم پروفیشنل آرٹسٹ ہیں، رشتے ختم ہو سکتے ہیں مگر احترام باقی رہنا چاہیے، رشتے بننا اور ٹوٹنا زندگی کا حصہ ہیں، اصل عظمت یہ ہے کہ پرانے زخموں کو نہ کُریدا جائے بلکہ وقار سے آگے بڑھا جائے‘۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سجل علی
پڑھیں:
ربیکا خان کی بارات میں حادثہ، سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا طوفان
سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان کی شادی پہلے ہی اپنی طویل تقریبات کے باعث خبروں میں تھی، مگر بارات کے دن پیش آنے والے ایک واقعے نے اس شادی کو مزید توجہ کا مرکز بنا دیا۔
پاکستانی کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ربیکا جو سوشل میڈیا پر معروف کانٹینٹ کریئٹر ہیں، گزشتہ رات بارات کے بعد باضابطہ طور پر حسین ترین کی دلہن بن گئی ہیں۔
ربیکا اپنی بارات کے دن دلکش لباس میں نظر آئیں، مگر خوشی کے اس موقع پر ایک ناخوشگوار خبر بھی سامنے آئی۔ شادی کے مقام پر پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی اچانک آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے شعلے بھڑک اٹھے اور موقع پر موجود لوگ حیرت سے موبائل کیمروں سے ویڈیو بنانے لگے۔ یہ ویڈیوز لمحوں میں وائرل ہوگئیں۔
View this post on InstagramA post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)
پارکنگ میں کھڑی کار مکمل طور پر شعلوں میں گھری ہوئی تھی اور دور تک دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر جہاں ربیکا خان کی حد سے زیادہ طویل شادی پر پہلے ہی میمز اور طنز کا بارش ہو رہی تھی، وہیں اس ’آگ‘ نے جیسے طنزیہ تبصروں کو مزید ایندھن فراہم کردیا۔
ایک صارف نے طنزیہ انداز میں پوچھا ’’تو ربیکا گاڑی میں نہیں تھی ناں؟‘‘
ایک اور نے لکھا ’’اب اس پر پورا سال ولاگز بنیں گے۔‘‘
کسی نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا، تو ایک صارف نے ڈرامائی تبصرہ کیا ’’یہ تو بالکل ’میری زندگی ہے تو‘ کے سین جیسا لگ رہا ہے۔‘‘
واقعے کی سچائی کچھ بھی ہو، لیکن ربیکا خان کی شادی کے ساتھ جڑی یہ ’آگ‘ اب سوشل میڈیا پر بھی خوب جل رہی ہے، اور صارفین اسے بھرپور انداز میں انجوائے کر رہے ہیں۔