ایاز خان کی جانی لیور سے ملاقات، سندھی اجرک کا تحفہ دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
پاکستانی سینئر اداکار ایاز خان نے دبئی میں معروف بھارتی کامیڈین اور اداکار جانی لیور سے ملاقات کی، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایاز خان نے جانی لیور کو روایتی سندھی اجرک پیش کی، جسے بھارتی فنکار نے خوش دلی سے قبول کیا، دونوں فنکار خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔
اپنے کیپشن میں ایاز خان نے لکھا کہ دبئی میں جانی لیور کے ساتھ پوڈکاسٹ کیا، ہلکے پھلکے انداز میں بات ہوئی، کامیڈی سرحدوں کی پابند نہیں ہوتی، ہنسی انسان کی ضرورت ہے۔
ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو سندھی زبان میں بات کرتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور دونوں کے مکالمے کو پاک بھارت فنکارانہ ہم آہنگی کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ریاست اور پارلیمان کے خلاف باتیں کرنا غیر مناسب ہے، سردار ایاز صادق
فائل فوٹواسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ریاست اور پالیمان کے خلاف باتیں کرنا غیر مناسب ہے۔
قومی اسمبلی میں دیے گئے بیان میں اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ گزشتہ روز اس ہاؤس کے ایک رکن نے ایسی بات کی، جس کا تذکرہ کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے اپوزیشن لابی میں یہ کہا گیا کہ ہم اسپیکر چیئر تک جائیں گے، پھر کہا گیا کہ ہم پبلک کو استعمال کرکے قومی اسمبلی اور سینیٹ نہیں چلنے دیں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ 2014ء میں بھی ہم نے اس کا مقابلہ کیا تھا، اب بھی تیار ہیں، پارلیمنٹ کا دفاع کرنا میری ذمے داریوں میں شامل ہے۔ ریاست اور پارلیمان کے خلاف باتیں کرنا غیرمناسب ہے، ہم سب مل کر اس طرح کے معاملات کو روکیں گے۔