ایاز خان کی جانی لیور سے ملاقات، اجرک بطور تحفہ پیش کردی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
پاکستان کے سینئر اداکار ایاز خان نے دبئی میں بھارتی کامیڈین و اداکار جانی لیور سے ملاقات کی، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی پے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایاز خان نے جانی لیور کو روایتی سندھی اجرک بطور تحفہ پیش کی، جس کو بھارتی فنکار نے خوش اسلوبی سے قبول کیا۔ دونوں فنکار ملاقات کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔
ایاز خان نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ انہوں نے دبئی میں جانی لیور کے ساتھ پوڈکاسٹ ریکارڈ کیا، جہاں ہلکے پھلکے انداز میں بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کامیڈی سرحدوں کی قید نہیں ہوتی اور ہنسی انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو سندھی زبان میں مکالمہ کرتے دیکھا گیا، جس کو سوشل میڈیا صارفین نے بے حد سراہا۔ صارفین نے اس ملاقات کو پاک-بھارت فنکارانہ ہم آہنگی کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا اور دونوں فنکاروں کی تعریف کی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات؛ دفاعی تعاون پر گفتگو
راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے اہم ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، جس میں بالخصوص دفاعی و سیکیورٹی تعاون، عسکری سطح پر رابطے، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام پر توجہ مرکوز رہی۔
گفتگو کے دوران دونوں ممالک نے دفاع اور اسٹریٹجک شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مصری وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل کو ملکی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات بھی پہنچائیں اور پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے میں مصر کی دلچسپی کا اظہار کیا۔
اہم ملاقات میں دونوں جانب سے اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ علاقائی سیکیورٹی کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل انتہائی اہم ہے۔