کراچی: 45 ہزار روپے پر کام کرنے والا گھریلو ملازم کروڑوں روپے کے اثاثوں کا مالک نکلا مگر کیسے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں مقیم معمر جوڑے کے گھر میں کام کرنے والا گھریلو ملازم 45 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لینے کے باوجود کروڑوں روپے کے اثاثوں کا مالک نکلا۔
پولیس کے مطابق معمر جوڑے نے 8 برس قبل واجد علی نامی ملازم کو اپنے گھر میں ملازمت پر رکھا تھا۔ ملزم نے بزرگ جوڑے کا اعتماد حاصل کرکے بینک اکاؤنٹس اور لاکرز سمیت تمام مالی امور تک رسائی حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھیے: لمحوں میں لاکھوں کا سونا چوری، کیمرہ دیکھتا ہی رہ گیا
4 سال قبل شوہر کے انتقال کے بعد ملزم نے اکیلی رہ جانے والی خاتون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری شروع کر دی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ واجد علی نے چوری کی رقم سے کراچی کے پوش علاقے میں فلیٹ، ہری پور اور اسلام آباد میں پلاٹس خریدے۔
ملزم نے اسی رقم سے ایک مسافر وین بھی خریدی جو اسلام آباد سے ہری پور کے درمیان چل رہی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے 4 بینک اکاؤنٹس سے ایک کروڑ 86 لاکھ روپے کی ٹرانزکشنز کے ثبوت ملے ہیں جبکہ اس کی نشاندہی پر سوا کروڑ روپے مالیت کا سونا بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق معمر خاتون کو بیرون ملک مقیم بیٹا اور بیٹی ماہانہ بھاری رقم بھیجتے تھے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملازم نے مسلسل چوریاں کیں۔ تھانہ ساحل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران واجد علی نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے گھر سے رقم، سونا، ڈالر اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرتا رہا ہے۔ ملزم نے اے ٹی ایم کارڈ اور چیک بُک کے ذریعے بھی بھاری رقوم منتقل کیں۔
برآمد شدہ سامان میں 5، 5 تولے کے 2 سونے کے بسکٹ، 2، 2 تولے کے 2 بسکٹ، ایک تولے کے 7 بسکٹ اور نقد رقم 2 لاکھ 27 ہزار روپے شامل ہیں۔ پولیس نے ملزم کے بینک اکاؤنٹس بلاک کرانے اور مزید ٹرانزکشنز کی تفصیلات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چوری رقم سونا کراچی گھریلو ملازم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چوری کراچی گھریلو ملازم کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: 2 بچیوں کا گلا کاٹنے والا باپ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے باپ کے 2 بچیوں کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
کراچی نارتھ ناظم آباد کوثر نیازی کالونی میں...
دورانِ سماعت تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنی بیٹیوں کا گلا کاٹ کر انہیں قتل کیا۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سے قتل کی وجوہات معلوم کرنی ہیں، اس کے خلاف حیدری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ مزید تفتیش اور کریمنل ریکارڈ چیک کرانا ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔