پاکستانی لڑاکا طیاروں کی آذربائیجان تک نان اسٹاپ فلائٹ، دوران پرواز ایندھن بھی بھرا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
پی اے ایف کے طیاروں نے ایک غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر رکے پرواز مکمل کی اور اس دوران فضا میں ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ (فضائی ایندھن فراہمی) کی شاندار مشق کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پیچیدہ عمل پاکستان ایئر فورس کے اپنے آئی ایل 78 ایریل ٹینکر کی مدد سے انتہائی مہارت کے ساتھ انجام دیا گیا، جس سے پی اے ایف کے طیاروں کی طویل فاصلے تک پرواز کی صلاحیت اور فضائی عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپور مظاہرہ ہوا۔
پاکستان ایئر فورس کا دستہ، جس میں جدید ترین جے ایف 17 تھنڈر بلاک III لڑاکا طیارے، ماہر فضائی اور زمینی عملہ شامل ہے، آذربائیجان پہنچ گیا ہے تاکہ دو طرفہ فضائی مشق ’’انڈس شیلڈ الفا‘‘ میں حصہ لے سکے۔
انڈس شیلڈ الفا مشق کا مقصد دونوں برادر فضائی افواج کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ، حکمت عملی کے تحت ہم آہنگی اور انٹر آپریبلٹی (مشترکہ صلاحیت) کو فروغ دینا ہے۔ مشق میں جدید فضائی جنگی حربے، مشترکہ مشن پلاننگ اور تیزی سے بدلتے فضائی منظرنامے کے مطابق مشن کی انجام دہی پر توجہ دی جائے گی۔
یہ مشق دونوں ممالک کو جدید فضائی دفاعی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تجربات کے تبادلے اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گی۔
پاکستان ایئر فورس کی اس مشق میں شرکت نہ صرف علاقائی استحکام اور عالمی فوجی تعاون کے لیے اس کے پائیدار عزم کی عکاسی کرتی ہے بلکہ یہ پی اے ایف کی اس مسلسل کوشش کا بھی مظہر ہے کہ وہ جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ رہے اور فضائی آپریشنز کے ہر میدان میں اپنی روایتی برتری کو برقرار رکھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔