پشاور، تحصیل چیئرمین کے بھائی کو پولیس چوکی میں بدکلامی مہنگی پڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
متھرا پولیس نے کارِ سرکار میں مداخلت اور بدکلامی کے الزام میں فرمان نامی شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جو کہ تحصیل متھرا میں پی ٹی آئی کا چیئرمین کا بھائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پی ٹی آئی تحصیل چیئرمین کے بھائی کو پولیس چوکی میں بدکلامی مہنگی پڑ گئی۔ مقامی سطح پر سیاسی اثر و رسوخ دکھانے کی کوشش، پی ٹی آئی تحصیل متھرا کے چیئرمین کے بھائی کو مہنگی پڑ گئی۔ متھرا پولیس نے کارِ سرکار میں مداخلت اور بدکلامی کے الزام میں فرمان نامی شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جو کہ تحصیل متھرا میں پی ٹی آئی کا چیئرمین کا بھائی ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب چیئرمین کا بھائی مبینہ طور پر ایک زیرِ حراست شخص کو چھڑانے کے لیے متھرا پولیس چوکی پہنچا۔ موقع پر موجود اہلکاروں کے مطابق فرمان نے پہلے پولیس سے تلخ کلامی کی اور پھر مشتعل ہو کر چوکی کی دیوار کو نقصان پہنچایا۔ پولیس ترجمان کے مطابق، فرمان نے اہلکاروں کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کی جس کے بعد اسے حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا گیا۔
مقامی پی ٹی آئی چیئرمین کا بھائی اس ملزم کو چھڑوانے کے لیے چوکی آیا جس نے خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کی اور ویڈیوز سے خاتون کو بلیک میل کر رہا تھا جسے پولیس گرفتار کرکے چوکی لائی تاہم فرمان اس اقدام پر نالاں تھا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کارِ سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خواہ اس کا سیاسی یا سماجی پس منظر کچھ بھی ہو۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیئرمین کا بھائی پی ٹی آئی
پڑھیں:
نومبر، مہنگائی کی شرح میں 6.15 فیصداضافہ، متعدد اشیاء مہنگی
اسلام آباد(نیوزڈیسک) نومبر میں مہنگائی حکومتی تخمینے سے بڑھ گئی۔ ماہانہ شرح 6.15 فیصد ہوگئی۔ وزارت خزانہ نے گزشتہ ماہ مہنگائی 5 سے 6 فیصد رہنے کا تخمینہ ظاہر کیا تھا۔
ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں مہنگائی میں 0.40 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا نومبر 5 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 5.01 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
نومبر میں پیاز 48 فیصد، زندہ برائلر چکن 17 فیصد سے زائد مہنگا، انڈے 8 فیصد تک، مچھلی 3 فیصد، آلو 2.67 فیصد تک مہنگے، تازہ پھل 2.27 فیصد، بڑا گوشت1.81 فیصد، گندم کی مصنوعات 1.61 فیصد مہنگی ہوگئی۔
کوکنگ آئل 1.55 فیصد، گندم 1.12 فیصد، دودھ کی قیمتوں میں 1 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ ماہ بجلی چارجز 7.11 فیصد، ریڈی میڈ گارمنٹس 3.70 فیصد تک مہنگے ہوئے۔
ایک ماہ میں ایندھن 2.21 فیصد، میڈیکل ٹیسٹ 2 فیصد تک مہنگے، نومبر میں ادویات کی قیمتوں میں 1.48 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔