رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں آپریشن، 4 مغوی بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ 2 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کو چند روز قبل بھونگ اور احمدپور لمہ کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔
گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راولپنڈی: خاتون کے بال کاٹنے کے واقعے میں اہم پیشرفت، 3 مرکزی ملزمان گرفتار
سوشل میڈیا پر خاتون کے بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو کے حوالے سے درج مقدمے میں راولپنڈی پولیس نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں واقعے میں براہ راست ملوث ایک مرد اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: تشدد اور بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو، متاثرہ لڑکی کا بیان سامنے آگیا
متاثرہ خاتون کا ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا، جبکہ یہ واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل پیش آیا تھا لیکن اس وقت پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق وائرل ویڈیو کے بعد مرکزی ملزمان فرار ہو گئے تھے، تاہم راولپنڈی پولیس نے تمام ٹیکنیکل اور انسانی انٹیلی جنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے انہیں ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیے: مساج سیلون میں خاتون کے بال کاٹنے کا واقعہ، ملزمان گرفتار
سی پی او سید خالد ہمدانی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس نے مزید بتایا کہ مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خاتون راولپنڈی پولیس گرفتاری ملزم