فیلڈ مارشل صنعت کاروں کے پیچھے کھڑے ہیں، اب معرکہ معیشت کا وقت آگیا ہے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ بزنس کمیونٹی معرکہ معیشت کے لیے ایک محاذ پر جمع ہوگئی، معرکہ حق میں فتح کی طرح معرکہ معیشت جیتنے کیلے پہلی اینٹ رکھ دی ہے، صنعت کار اور تاجر حقیقت میں دو ایسے ادارے ہیں جو اس ملک کے لیے معیشت کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ معرکۂ حق سر کر لیا ہے، اب معرکۂ معیشت شروع کرنا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صنعتکاروں کے پیچھے کھڑے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ صنعت کار بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ گورنر ہاؤس میں وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کے تحت 12ویں ایف پی سی سی آئی ایوارڈ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کے بعد خطاب کرتے ہوئے گورنر ٹیسوری نے کہا کہ جس طرح فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صنعتکاروں کے پیچھے کھڑے ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ صنعتکار بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معرکۂ حق سر کر لیا ہے، اب معرکۂ معیشت شروع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری، برآمدات اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے صنعت کاروں کو آگے آنا ہوگا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی معرکہ معیشت کے لیے ایک محاذ پر جمع ہوگئی، معرکہ حق میں فتح کی طرح معرکہ معیشت جیتنے کیلے پہلی اینٹ رکھ دی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صنعت کار اور تاجر حقیقت میں دو ایسے ادارے ہیں جو اس ملک کے لیے معیشت کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فاتح قوم ہیں اور ہم نے اپنے سے پانچ گناہ بڑے طاقت کو شکست دی، میں افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، اب ہم ملکر معرکہ معیشت پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود، بجلی کے ریٹ کم کروانے میں ہم کردار ادا کریں گے، وزیراعظم کے اڑان پاکستان پروگرام میں حصہ لینے والے تمام افراد کی گورنر ہاؤس سپورٹ کرے گا۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے میں گورنر ہاؤس میں ایک سیل قائم کررہا ہوں، جہاں ایک 20 گریڈ کا افسر اپنی ٹیم کے ساتھ کام کرے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: معرکہ معیشت گورنر سندھ نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مجموعی اقتصادی صورتحال، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا اور ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا عکاس ہے، شفافیت، بین الاقوامی معیار کے مطابق معاشی پالیسیوں کی تشکیل اور پالیسیوں پر فوری عملدرآمد کے ذریعے پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کے تمام مواقع کو بروئے کار لائے گی، ہماری جاری معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو ایک نئی سمت دی ہے اور اس جدت اور شفافیت کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تجارت کو بھی فروغ دینا ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔
اجلاس میں توانائی، انفرااسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبے میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر تجارت جام کمال، وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر ماحولیات مصدق ملک، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر، وزیر قانون اعظم نذیر، وزیر مواصلات علیم خان اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔