اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2025ء ) حکومت کو آئی ایم ایف کی بجائے ملک کی 40 امیر ترین شخصیات سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دے دیا گیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں چیئرمین اکنامک پالیسی بزنس ڈیولپمنٹ بورڈ گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کی بلین ڈالرز ملکیتی 40 امیر ترین شخصیات کی رپورٹ جاری کر دی ہے، پاکستان میں پبلک اورپرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والے یہی لوگ ہیں۔

سابق نگران وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف کی بجائے ان لوگوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے کیوں کہ یہی لوگ اربوں کا ٹیکس اور عوام کو روزگار دیتے ہیں، حکومت نے ان لوگوں کا ایک ہاتھ باندھ رکھا ہے یہ پھر بھی کاروبار کر رہے ہیں، یہی لوگ ملک میں سرمایہ کاری اور روزگار لا سکتے ہیں، حکومت بیرونِ ملک دوروں پر وزراء اور سیکریٹریز کے بجائے ان افراد کو ساتھ لے کر جائے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے ملک کی اہم کاروباری شخصیات نے راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں آرمی چیف کو ملکی معیشت کے موجودہ حالات اور مستقبل کے معاشی چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، ملاقات کرنے والے وفد کی قیادت سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کی ان کے ساتھ وفد میں دیگر اہم کاروباری شخصیات بھی شریک ہوئیں جن میں اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد، ایس ایم تنویر اور ایف پی سی سی آئی و لاہور چیمبر کے صدور شامل تھے۔

بتایا گیا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات کے دوران گوہر اعجاز نے فیلڈ مارشل کو بتایا کہ کاروباری برادری موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی حمایت کر رہی ہے اور وہ اس بات کی خواہاں ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے مزید کاروباری آسانیاں فراہم کی جائیں تاہم معیشت میں استحکام کی اہمیت کے پیش نظر حکومت کو معاشی اصلاحات کے عمل میں تیز رفتار اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، معاشی اصلاحات کے لیے کاروباری آسانیاں بھی پیدا کی جائیں ۔

گوہر اعجاز نے اس موقع پر کہا کہ شرح سود کو مہنگائی کے تناسب سے کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کاروباری سرگرمیاں بڑھ سکیں، وفاقی بجٹ کے حوالے سے کاروباری برادری کے تحفظات کو دور کرنے انتہائی ضروری ہے، حکومت کو اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ برآمدات پر مبنی معیشت کو مزید مستحکم کیا جا سکے، ملکی کپاس کی صنعت اور کسانوں کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ زرعی معیشت میں بھی بہتری لائی جا سکے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گوہر اعجاز نے کی ضرورت ہے حکومت کو

پڑھیں:

معاشی استحکام اور ٹیکس اصلاحات کا نفاذ حکومت کی ترجیح ہے: سینیٹر محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح معاشی استحکام کو یقینی بنانا، ساختی اصلاحات متعارف کروانا اور ملک میں کاروبار و سرمایہ کاری کے لیے موزوں ماحول فراہم کرنا ہے۔وہ آج پشاور میں منعقدہ "پاکستان بزنس سمٹ” سے خطاب کر رہے تھے، جہاں انہوں نے نجی شعبے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے حکومتی عزم کو دہرایا تاکہ وہ ملکی معیشت کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کر سکے۔

سینیٹر اورنگزیب نے حالیہ معاشی پیش رفت کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں کمی کے باعث فنانسنگ کی لاگت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے جو اب تقریباً تین ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں، جبکہ کرنسی کے تبادلے کی شرح میں بھی استحکام پیدا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مثبت معاشی اشاریوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کیا ہے اور منافع و ڈیویڈنڈز کی واپسی کو آسان بنایا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافے کو بھی اجاگر کیا، جو گزشتہ مالی سال میں 38 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور توقع ہے کہ رواں مالی سال کے دوران یہ 41 سے 43 ارب ڈالر کے درمیان رہیں گی۔سینیٹر اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان نے ستمبر میں 500 ملین ڈالر کے یوروبانڈز کی ادائیگی کامیابی سے مکمل کی، بغیر کسی مارکیٹ میں خلل کے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اپریل 2026 میں متوقع 1.3 ارب ڈالر کی ادائیگی کے لیے بھی بھرپور تیاری رکھتا ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے جامع ٹیکس اصلاحات کے نفاذ کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس پالیسی کو ٹیکس ایڈمنسٹریشن سے علیحدہ کیا جا رہا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو اور پالیسیوں میں تسلسل یقینی بنایا جا سکے۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر گوہر نےعمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
  • ملکی معیشت مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم
  • پاکستان کو خطے کا پرکشش سرمایہ کاری مرکز بنایا جائے گا، وزیراعظم
  • وفاقی حکومت نے درخواست کی کہ نائب وزیرِاعظم کی فلسطین پر پالیسی بیان سُن لیں: اعجاز جاکھرانی
  • ’چھوٹے دکانداروں کو تنگ کرنے کے بجائے اصل مافیا کو پکڑیں‘ پنجاب میں کارروائی پر لوگوں کا اعتراض
  • معاشی استحکام اور ٹیکس اصلاحات کا نفاذ حکومت کی ترجیح ہے: سینیٹر محمد اورنگزیب
  • اردگان نے ایرانی اداروں اور شخصیات کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیدیا
  • ہچکولے کھاتی معیشت کے استحکام کے دعوے!
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے ،جاوید قصوری
  • حکومت گوہر شاہی کی یاد میں ہونے والے پروگرام پر پابندی لگائے،مفتی طاہری