شہریوں کا حکومت سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کامطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
احسن عباسی:حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کےاعلان کے بعدشہریوں نے پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کامطالبہ کردیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈیزل 12روپے 84پیسے سستا ہونے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272روپے99پیسے ہوگئی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوسکااور لائٹ ڈیزل 8روپے20پیسےاور مٹی کاتیل 7روپے19پیسے سستاہوا ہے۔
شہریوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کی جائے۔
مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
شہریوں کا کہنا تھا کہ ہماری آمدنی کابڑاحصہ پیٹرول کے اخراجات کی نذرہوجاتاہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پیٹرول کی قیمت میں
پڑھیں:
ڈیزل 12.84، مٹی کا تیل 7.19 روپے لٹر سستا، پٹرول کی قیمت برقرار، ایل این جی 1.46 فیصد مہنگی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 19 پیسے کی کمی کے بعد 178 روپے 27 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 8 روپے 20 پیسے کی کمی کے بعد 162 روپے 37 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک کااضافہ کر دیا۔ اوگرا نے اگست کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 0.15 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو اضافے سے 10.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔ اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.14 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے، جس کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔