اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب میں جب فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ہلال  جرأت  کے اعزاز سے نوازاگیا تو اس دوران معروف صحافی حامد میر کے تاثرات کے حوالےسے سوشل میڈیا پر طرح طرح کی باتیں ہو رہی ہیں تاہم اب حامد میر نے خود ہی اس حوالے سے تفصیل بتا کر افواہوں کادم توڑ دیاہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اس حوالے سے جاری بحث پر رد عمل دیتے ہوئے حامد میر نے بتا یا کہ تقریب کے دوران سینیٹر فیصل سبزواری نے مجھ  سے ہلالِ جرأت کے بارے میں استفسار کیاتو میں نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہلالِ جرات ایک بڑا فوجی اعزاز ہے جو 1965 کی جنگ کے بعد جنرل موسیٰ خان کو عطا کیا گیا تھا۔

ایک صحت مند خاتون کے جسم پر میرا چہرہ لگا کر نا مناسب تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی جس نے مجھے بہت پریشان کیا،بشریٰ انصاری 

Yes you are right.

Sabzwari sahib asked me about the Hilal-e-Jurrat and I told him that it’s a big war medal which was given to Gen Musa Khan after 1965 war. https://t.co/BLwQit4uLd

— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) August 14, 2025

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

شوبز انڈسٹری میں کئی مردوں نے حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کی؛ عائشہ عمر کا انکشاف

پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر عائشہ عمر نے ایک شو میں اپنے انٹرویو کے دوران بتایا کہ کم عمری میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد انہیں کئی مردوں کی طرف سے حدوں کو پار کرنے کی کوششوں کا سامنا کرنا پڑا۔

عائشہ عمر نے کہا کہ ان کے ساتھ اکثر لوگ سنجیدگی سے پیش نہیں آتے تھے، جس کی دو بڑی وجوہات تھیں - ایک تو ان کی کم عمری اور دوسرا ان کا کھلنڈرا پن۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ’’بہت سارے مرد حضرات حدیں کراس کرنے کی کوشش کرتے تھے اور اس دوران مجھے خود کو مضبوط ظاہر کرنا پڑتا تھا تاکہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں کمزور ہوں۔‘‘

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک ’نان سینس‘ رویہ اپنایا تاکہ لوگ انہیں سنجیدگی سے لیں۔ جب وہ لاہور سے کراچی منتقل ہوئیں اور اکیلے رہنے لگیں تو یہ رویہ اور بھی ضروری ہو گیا، کیونکہ اکیلی لڑکی کو معاشرے میں اکثر کمزور سمجھا جاتا ہے۔

شو کے دوران عائشہ عمر نے اپنے کیریئر کی چند غلطیوں کا اعتراف بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے کچھ ایوارڈ شوز کیے جن کی مکمل ادائیگی آج تک نہیں ہو سکی۔ یہ باتیں انہوں نے اس وقت شیئر کیں جب وہ اپنے ابتدائی کیریئر کے چیلنجوں پر روشنی ڈال رہی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر معاہدے کا کریڈٹ سیاسی قیادت کو جاتا ہے: سکیورٹی ذرائع
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام
  • فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی ملی، مریم نواز
  • پاکستان خطے میں ایک عظیم ملک کے طور پر ابھر رہا ہے، گورنر سندھ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی: مریم نواز
  • فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی، مریم نواز
  • سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ سید عاصم منیر کی وجہ سے ممکن ہوا، طلال چودھری
  • مریم نواز کسی کے سا منے امداد کیلیے ہا تھ نہیں پھیلائے گی ،عظمیٰ بخاری
  • مریم نواز کی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے حق میں  خیر مقدمی مہم، ٹرینڈ سوشل میڈیا پر مقبول
  • شوبز انڈسٹری میں کئی مردوں نے حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کی؛ عائشہ عمر کا انکشاف