ٹانک میں سکیورٹی فورسزکا“فتنہ الخوارج”کیخلاف خفیہ اطلاعات پرآپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے آٹھ دہشتگرد وں کو ہلاک کر دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ، شدید جھڑپ کے دوران پناہ گاہ میں موجود بھارتی حمایت یافتہ آٹھوں دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے ۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کیخلاف سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ علاقےمیں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرکلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔
جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام ،سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 3 مسافر آف لوڈ کر دیئے گئے
آئی ایس پی آر کے مطابق کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے باقی عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں ، انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
کراچی:شہر قائد میں ہل پارک کے اطراف پہاڑی علاقے کو کاٹ کر کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف رات گئے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شروع ہونے والی اس کارروائی کے دوران متنازعہ پلاٹ پر بنی باؤنڈری وال سمیت کئی غیرقانونی ڈھانچے گرا دیے گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر انکروچمنٹ شیر علی کی نگرانی میں محکمہ لینڈ کے عملے نے انجام دی۔
ترجمان کے ایم سی کے مطابق ہل پارک کے اطراف سے تمام غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی نے سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو خط لکھ کر پلاٹ نمبر 39 جی فور بلاک 6 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کے حوالے سے پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے لیز دینے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں جس پر مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ سرکاری و محفوظ علاقوں پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔