غزہ پٹی میں نئے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 15 فلسطینی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جولائی 2025ء) غزہ پٹی میں نئے اسرائیلی حملوں میں 15 فلسطینی ہلاک
اسرائیلی فوجی غزہ میں عالمی ادارہ صحت کے مراکز میں داخل ہو گئے، عملہ گرفتار
اسرائیلی فوجی غزہ میں عالمی ادارہ صحت کے مراکز میں داخل ہو گئے، عملہ گرفتار
عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں اس ادارے کے گوداموں اور دیگر سہولیات پر دھاوا بول دیا، جس سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں۔
ٹیڈروس کے مطابق دیر البلح میں واقع ڈبلیو ایچ او کے عملے کی رہائش گاہ پر پیر کے روز تین بار حملے کیے گئے، جب کہ مرکزی گودام کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے وہاں دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اٹھی۔
(جاری ہے)
عملے پر تشدد اور گرفتاری
ڈبلیو ایچ او کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے خواتین اور بچوں کو جنگ زدہ علاقے میں پیدل نکلنے پر مجبور کیا، جب کہ مرد عملے اور ان کے اہل خانہ کو ہتھکڑیاں لگا کر مبینہ طور پر برہنہ کیا گیا، اور بندوق کی نوک پر تلاشی لی گئی۔
عملے کے دو ارکان اور ان کے دو اہل خانہ کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے تین کو بعد ازاں رہا کر دیا گیا جب کہ ایک تاحال اسرائیلی فوج کی حراست میں ہے۔
طبی امداد کا نظام مفلوج
ٹیڈروس نے خبردار کیا کہ مرکزی گودام کے ناکارہ ہونے اور طبی سامان کی شدید قلت کے باعث غزہ پٹی میں ہسپتالوں اور ایمرجنسی ٹیموں کو امداد فراہم کرنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’ڈبلیو ایچ او کی کارروائیوں کو متاثر کرنا، غزہ پٹی میں صحت کے پورے نظام کو مفلوج کرنے کے مترادف ہے۔ جنگ بندی ناگزیر ہی نہیں، بلکہ پہلے ہی بہت تاخیر کا شکار ہو چکی ہے۔‘‘
ادارت: افسر اعوان، مقبول ملک
غزہ پٹی میں نئے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 15 فلسطینی ہلاک
سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے اے ایف پی کو بتایا کہ غزہ سٹی کے مغرب میں واقع الشاطی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 13 افراد مارے گئے اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔
الشاطی کیمپ میں تباہی کا منظر
الشاطی کیمپ، جو بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ہے، شمالی غزہ سے بے گھر ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں کا عارضی ٹھکانہ ہے۔ 30 سالہ رائد بکر جن کی اہلیہ گزشتہ سال ہلاک ہو گئی تھیں، اپنے تین بچوں کے ساتھ ایک خیمے میں رہائش پذیر تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات ایک بج کر چالیس منٹ پر ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس سے ان کا خیمہ اڑ گیا۔
وہ کہتے ہیں، ’’ایسا لگا جیسے میں کوئی ڈراؤنا خواب دیکھ رہا ہوں۔ آگ، دھواں، مٹی، جسمانی اعضاء فضا میں بکھر گئے۔ بچوں کی چیخیں سنائی دے رہی تھیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ’’ایمبولینس تک میسرنہیں، ایندھن کی شدید قلت کے باعث نجی گاڑیاں سڑکوں سے غائب ہو چکی ہیں۔‘‘ رائد بکر نے بتایا کہ لوگ زخمیوں کو پیدل یا کندھوں پر اٹھا کر ہسپتال لے گئے، یہاں تک کہ کوئی گدھا گاڑیاں بھی دستیاب نہیں تھیں۔دیر البلح میں بھی حملے، مزید دو ہلاکتیں
محمود باسل کے مطابق دیر البلح میں بھی اسرائیلی حملے میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس علاقے میں زمینی کارروائیوں کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان کیا ہے اور بیشتر علاقے کو خالی کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔
اس حملے سے متعلق اسرائیلی فوج کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
غزہ کے 88 فیصد علاقے سے انخلا کے احکامات
اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی امور کے لیے رابطہ کاری کے دفتر (OCHA) کے مطابق غزہ پٹی کی 88 فیصد حصے میں عوام کو یا تو وہاں سے انخلا کے احکامات دیے جا چکے ہیں یا پھر وہاں کے باشندے اسرائیلی فوجی زونز میں محصور ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ کہ غزہ پٹی کی تقریباﹰ 24 لاکھ کی آبادی ایک بہت تنگ ہوتے جا رہے علاقے میں سمٹ کر رہ گئی ہے۔
ادارت: افسر اعوان، مقبول ملک
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسرائیلی فوج غزہ پٹی میں
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئےفتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 مئی کو پیش آنے والے ٹرین واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر متعدد آپریشنز کیے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والے پاکستان کے دشمن، ان کی کوئی ناراضی نہیں، رانا ثنااللہ
آئی ایس پی آر کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید اور سخت فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جس سے ان علاقوں میں سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد اور تیار شدہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان علاقوں سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز بدستور جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: علما کرام کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، امن اور مکالمے پر زور
بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن ’عزمِ استحکام‘ کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایس پی آر بلوچستان دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز وی نیوز