راولپنڈی: گھر سے برآمد ہونے والا افریقی شیر ایوب پارک منتقل
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
راولپنڈی میں گوجر خان کے علاقے بیول میں گھر سے برآمد ہونے والے افریقی نسل کے شیر کو ایوب پارک راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف نے مزید بتایا کہ وائلڈ لائف کی جانب سے شیر کے مالکان ملک تصدق اور ملک اسد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق مقدمے میں شیر کی دیکھ بھال کرنے والے ملازم رخسار احمد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لکی مروت سے اغواہونے والے 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
لکی مروت(نیوز ڈیسک)لکی مروت سے اغوا ہونے والے 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد کرلی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے سے 4 جولائی کی رات گاڑی سے اتار کر اغوا کیے گئے 3 سیکورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد کرلی گئی۔
شہید اہلکاروں کی شناخت نسیم، محمد ارشد، محمد شیر کے نام سے ہوئی، نسیم اور راشد کا تعلق کوہاٹ جبکہ محمد شیر کا تعلق کُرم سے ہے۔
Post Views: 18