پی ٹی آئی کی کال گرومندر سے جناح ٹائون تک ریلی ، عوام کی بھرپور شرکت،شرکاء نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے
عمران کی رہائیکیلئے پانچ اگست کو ملک بھر میں عوام ایک آواز بن کر سڑکوں پر نکلے گی، حلیم عادل شیخ اور دیگر کا ریلیوں سے خطاب

پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے سرپرست اعلی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر صوبے بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ کراچی میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، جمال صدیقی، امجد جاہ، اور دیگر رہنماں کی قیادت میں گرومندر سے جناح ٹائون تک ریلی نکالی گئی، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پانچ اگست کو ملک بھر میں عوام ایک آواز بن کر سڑکوں پر نکلے گی۔حیدرآباد میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں انصاف ہاس سے ریلی نکالی گئی، جو مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے حیدر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں پی ٹی آئی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ایڈووکیٹ فیصل مغل، ایم پی اے ریحان راجپوت، محسن گھمن، مستنصر حسین، ممتاز نیازی، دانیال مگسی، اصامہ حفیظ، بلا اور دیگر رہنماں و کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر عمران خان کی رہائی اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات کے خاتمے کے مطالبات درج تھے۔حلیم عادل شیخ نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور عوام میں عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ختم ہوچکی ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کو غلام بنادیا گیا ہے، جس کے باعث عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماں کے کیسز میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ پانچ اگست کو عمران خان کی ناحق قید کو دو سال مکمل ہو جائیں گے۔ وہ ایک بے گناہ لیڈر کی حیثیت سے دو سال سے قید تنہائی کاٹ رہے ہیں۔ انہیں توڑنے کے لیے ان کی اہلیہ بشری بی بی کو بھی جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود الرشید، حسان نیازی سمیت ہزاروں کارکن جھوٹے مقدمات میں گرفتار ہیں اور انہیں عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اگر عدلیہ آزاد ہوتی تو انصاف کا یوں جنازہ نہ نکلتا۔ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو سزا دی گئی، جبکہ اس کے اصل مستفید کنندگان نواز شریف اور زرداری خاندان ہیں۔ عمران خان نے اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے القادر یونیورسٹی قائم کی، جس کی پاداش میں انہیں سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم جاگ چکی ہے اور پانچ اگست کو ملک بھر میں عوام ایک آواز بن کر سڑکوں پر نکلے گی۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ پارٹی نے اپنی جاری تحریک کو حتمی مرحلے میں داخل کر دیا ہے۔ سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور بھوک ہڑتالیں ہو رہی ہیں۔ ہم عمران خان کی رہائی کے لیے آخری حد تک جائیں گے، کیونکہ عمران خان قوم کے حقوق کے لیے جیل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اس قوم کے حقیقی لیڈر ہیں اور عام انتخابات کی طرح عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکل کر اس کا ثبوت دیں گے۔حلیم عادل شیخ نے وکلا برادری سے اپیل کی کہ وہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اگر ملک میں آئین اور قانون باقی نہ رہا تو انصاف بھی ناپید ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب قوم گھروں سے نکلے گی تو عمران خان ضرور آزاد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عوامی طاقت ہی عمران خان کی رہائی کا ذریعہ بنے گی، عدلیہ آزاد ہوگی، اور ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی بحال ہوگی۔ پی ٹی آئی 26ویں آئینی ترمیم اور پیکا جیسے کالے قوانین کے خاتمے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کرے گی۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

سیاف کی اپیل پر میرٹ کی پامالی کیخلاف احتجاجی کیمپ قائم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-11-18
بدین (نمائندہ جسارت )ایس یو پی اسٹوڈنٹس فیڈریشن (سیاف) کی مرکزی اپیل پر سندھ پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کی پامالی اور کرپشن کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم، کیمپ میں بڑی تعداد میں طلبہ اور تنظیمی رہنماؤں نے شرکت کی۔سندھ یونائیٹڈ اسٹوڈنٹس فیڈریشن (سیاف) کی مرکزی اپیل پر سندھ پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کی پامالی اور کرپشن کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ میں ایس یو پی کے مرکزی نائب صدر ایڈوکیٹ امیر آزاد سمیت بڑی تعداد میں طلبہ اور تنظیمی رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر امیر آزاد پھنور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن مکمل طور پر میرٹ کو پامال کرنے والا ادارہ بن چکا ہے، جو پاکستان پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت کے آشیر باد سے چل رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی حکومت سفارش اور رشوت کے عوض نوکریاں فروخت کر کے اہل اور محنتی نوجوانوں کی حق تلفی کر رہی ہے، جس سے سندھ کا مستقبل تاریک بنایا جا رہا ہے، رہنماؤں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مایوسی کا شکار نہ ہوں بلکہ اس ناانصافی اور کرپٹ نظام کے خلاف پرامن عوامی جدوجہد کا حصہ بنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ افسر شاہی اور کمیشن مافیا کے دفاتر کا عوامی محاصرہ کر کے ہی انصاف اور حق حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے باشعور نوجوان ہی اصل طاقت ہیں اور اگر وہ منظم ہو جائیں تو سفارش اور کرپشن کے اس گھناؤنے کھیل کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ احتجاجی کیمپ میں شریک رہنماؤں میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر امیر آزاد پنہور، سیاف کے مرکزی صدر امر آکاش لاکو، مرکزی جنرل سیکریٹری زبیر حسن پنہور، مرکزی نائب صدر ارسلان آریسر، دانش نور سومرو، ضلعی رہنما سکندر پنہور، فدا شاہ اور ماجد انصاری اور دیگر عہدیدران اور کارکن بڑی تعداد شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
  • عوام پر مزید بوجھ، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • لندن ، سرکاری دورے پر ٹرمپ کی آمد،عوام کا بڑا احتجاجی مظاہرہ
  • عوام پر مزید بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی  مہنگی ہونے کا امکان
  • سیاف کی اپیل پر میرٹ کی پامالی کیخلاف احتجاجی کیمپ قائم
  • ٹرمپ تاریخی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، شاہانہ استقبال، احتجاجی مظاہرے
  • صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
  • حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے کوشش نہ کی ہو،علی امین گنڈاپور
  • کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے پاکستان کی پہلی پروفیشنل خاتون باکسر عالیہ سومرو ملاقات کررہی ہیں