پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے وزرا کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تحریک کے اعلان کے ساتھ ہی اس کی کامیابی کے اثرات نمایاں ہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اعلان کے ساتھ ہی لیگی وزرا کے بیانات سے تحریک کی کامیابی کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو چکے ہیں، پنجاب اور وفاق کے مینڈیٹ چوروں کی آہ و بکا ان میں پائے جانے والے خوف اور ان کے انجام کی خبر دے رہی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اپنے خوف کو چھپانے کیلئے کٹھ پتلیوں کے درباریوں اور کنیزوں کو صدا گیری کیلئے میدان میں اتارا جارہا ہے، اقتدار پر قابض سرکار کی پراپیگنڈہ مشینری ایک جانب اپنی بقا کی بھیک مانگے گی جبکہ دوسری جانب قوم کو کنفیوژ کرنے کے منصوبے بنائے گی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مجرموں کے ہاتھوں ملک و قوم کے وجود پر مسلط تباہی ان کے گھناؤنے پن کو بےنقاب کرنے کے ساتھ عوام کو ان سے نجات کیلئے باہر نکلنے کی دعوت دے رہی ہے، پوری قوم نے دیکھ لیا کہ مینڈیٹ سے محروم گروہ کے پاس ظلم، جبر اور فسطائیت کے علاوہ اقتدار پر قبضے کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی آئین، قانون اور جمہوریت کی بقا اور سلامتی کی ضامن ہے، غاصب اپنی کھال بچانے کیلئے عمران خان کو قید میں رکھنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، قوم فیصلہ کر چکی، آئین کا حلیہ بگاڑ کر اور عدلیہ اور میڈیا کو نکیل پہنا کر قوم کو ابدی غلام بنانے کے ملکروہ منصوبوں کا ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کے ساتھ

پڑھیں:

تحریک انصاف کا 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

پی ٹی آئی لاہور کے صدر نے ڈ ی سی لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی
اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل جگہ پر اجازت دی جائے،شیخ امتیاز

پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پارٹی کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ 5 اگست کو 4 سے 10 بجے تک پارٹی قیادت کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے ممبران مینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، یہ جلسہ پرامن اور جمہوری تقاضوں کے مطابق ہوگا۔شیخ امتیاز نے درخواست میں کہا کہ اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل جگہ پر جلسہ کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کو دس سال قید نہیں بلکہ آرٹیکل 6 کے تحت عمر قید یا سزائے موت ہو سکتی ہے: نجم ولی خان کا تجزیہ 
  • ڈاکو ڈفرالائنس ہوچکا،تحریک پر فوکس کریں(عمران خان)
  • تحریک انصاف کا 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
  • ’’ سیاسی بیانات‘‘
  • عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ علیمہ خان نے واضح کردیا
  • تحریک انصاف کا 5اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، اجازت کیلئے درخواست دیدی
  • عمران خان کے بیٹے کب پاکستان آئیں گے، علیمہ خان نے بتادیا
  • تین سال کے جبر کے باوجود کوئی عمران خان کی مقبولیت کم نہیں کر سکا، فواد چودھری
  • پاکستان تحریک انصاف کا 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
  • تحریک انصاف کیلئے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں: زرتاج گل