دورہ آئرلینڈ، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کیمپ شروع
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کےدورہ آئرلینڈ کے لیے حتمی کیمپ منگل سے شروع ہوگیا۔
15 رکنی قومی ویمن اسکواڈ کے لیےنیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی اور اوول گراؤنڈ پر 2 اگست تک جاری رہنے والے قومی تربیتی کیمپ میں پہلے روز خصوصی ٹریننگ کا آغازہوا۔
بیٹرز کو پاور ہٹنگ کی مشقیں کرئی گئیں،ابر آلود موسم میں ٹیم وائٹ اورٹیم گرین کے درمیان ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ کھیلا گیا۔
قومی تربیتی کیمپ 2 اگست تک جاری رہے گا۔ ٹیم 3 اگست کوآئرلینڈ روانہ ہوگی۔ 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز 6 سے 10 اگست تک ڈبلن میں طے ہے۔
کیمپ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔ جنید خان فاسٹ بولنگ کوچ، طاہر خان خان اسپن بولنگ کوچ ، سعد فیلڈنگ کوچ اور اسفند ٹرینر ہیں۔
آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کا مقصد عالمی کپ کی تیاری کرنا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ قومی ویمن کرکٹرزکوآرام دینے کی غرض سے کیمپ ایک دن کے لیے موخرکیا گیا تھا۔ویمن کرکٹرزنے قبل ازیں20 روزہ اسکلزاینڈ فٹنس کیمپ میں شرکت کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویمن کرکٹ
پڑھیں:
قومی ٹیم کی سدرہ امین نے ون ڈے کرکٹ میں 2ہزار رنز بنالئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان ویمن کرکٹر سدرہ امین نے ایک روزہ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سدرہ امین نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ 33 سالہ پاکستانی کھلاڑی نے اپنے 75ویں میچ کی 73ویں اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کیے ہیں، میچ میں انہوں نے 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
سدرہ امین نے میچ میں 150 گیندوں کا سامنا کیا اور 12 چوکے بھی لگائے، وہ 2 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والی پاکستان کی تیسری کھلاڑی بن چکی ہیں۔
ان سے پہلے بسمہ معروف اور جویریہ خان نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔