چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کا دورہ ہنگری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز


بیجنگ : ہنگری کی قومی اسمبلی کے اسپیکر لازلو کوورکی دعوت پر چین کی قومی عوامی کانگریس کی   قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے ہنگری کا سرکاری دورہ کیا۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے بوڈاپیسٹ میں ہنگری کے صدر  اور وزیر اعظم   سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور اسپیکر  لازلو کوور سے بھی   بات چیت کی۔

 ہنگری کے اسپیکر کے ساتھ بات چیت میں چاؤ لہ جی نے کہا کہ چین کی  قومی عوامی کانگریس ہنگری کی قومی اسمبلی کے ساتھ مل کر  گزشتہ سال چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ ہنگری کے اہم ثمرات پر عمل درآمد  کرنے اور  چین ہنگری تعلقات کی اعلیٰ معیار  کی ترقی  کے لئے  کام کرنے کے لئے تیار ہے۔  فریقین کو خصوصی کمیٹیوں، فرینڈشپ گروپس، چین کی قومی عوامی کانگریس  کے نمائندوں اور پارلیمنٹیرینز کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانا ہوگا اور بین الپارلیمانی یونین جیسے کثیر الجہتی فورمز میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا۔ ہنگری کے اسپیکر نے کہا کہ ایک ترقی کرتا ہوا چین عالمی امن و ترقی اور کثیر الجہتی دنیا کی تعمیر کو فروغ دینےکے لئے سازگار ہے اور  ہنگری کے مفاد میں بھی  ہے۔

ہنگری کی قومی اسمبلی چین کی قومی عوامی کانگریس کے ساتھ   دونوں ممالک کے مابین باہمی فائدہ مند تعاون کے لئے مضبوط حمایت فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ بات چیت کے بعد دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے  قانون ساز اداروں کے جنرل آفس کی جانب سے تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کا مشاہدہ کیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کا الیکٹرک بائیکس 2 سال کی اقساط پر دینے کا فیصلہ پی اے سی نے شوگر ملز مالکان کے ناموں کی فہرست فوری طلب کر لی عوام کیلئے اچھی خبر، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کیلئے شرائط عائد کردیں، سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن ہونا لازمی قرار چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات سے متعلق چین کا موقف ہمیشہ واضح ہے،  چینی وزارت خارجہ  امریکی یورپی ’’ٹیرف یونین‘‘کا دوسرا رخ: عالمگیریت کے زوال کا خمیازہ کون بھرے گا؟ شنگھائی سے مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے لئے ایک نئے پل کی تعمیر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین کی قومی عوامی کانگریس

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف