چاؤ لیجی کا کرغزستان کا دورہ خیرسگالی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
بشکیک () کرغیز اسپیکر ترگن بیک اولو کی دعوت پر چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لیجی نے کرغزستان کا سرکاری اور خیرسگالی دورہ کیا، بچینی میڈیا کے مطابق چاؤ لیجی نے بشکیک میں کرغیز صدر سدیر جاپاروف سے ملاقات کی اور اسپیکر ترگن بیک اولو سے بات چیت کی۔
صدر جاپاروف سے ملاقات کے دوران چاؤ لیجی نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی ہدایات کے تحت چین اور کرغزستان کے تعلقات میں بہت ترقی ہوئی ہے اور یہ تاریخ کے بہترین دور میں ہیں۔ چین کرغزستان کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرنے، روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، تزویراتی باہمی اعتماد کو بڑھانے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر باہمی بھرپور حمایت کرنے کا خواہاں ہے۔ اس کے علاوہ تجارت اور سرمایہ کاری کے پیمانے کو وسعت دینا ، اعلی معیار کے ساتھ چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے کی تعمیر کو فروغ د ینا ، ثقافتی اور افرادی تبادلوں کو فروغ دینا اور نئے دور میں چین اور کرغزستان کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل فروغ دینا ضروری ہے ۔ چین کرغیزستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ “چین وسطی ایشیا سپرٹ ” کو آگے بڑھایا جا سکے اور چین-وسطی ایشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرنے،دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندگی کی “تین قوتوں” کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن کرنے اور مشترکہ طور پر علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی
—فائل فوٹوپنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق قصور میں سب سے زیادہ 686 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ رائے ونڈ میں 601، گوجرانوالہ میں 442، فیصل آباد میں 337 اور شیخوپورہ میں 358 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 450 ہے۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔
اسموگ کے اثرات لاہور، قصور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ تک پھیل چکے ہیں
محکمہ ماحولیات نے کہا کہ برکی روڈ، شاہدرہ، ملتان روڈ، جی ٹی روڈ، ایجرٹن روڈ پر اے کیو آئی 500 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والی آلودہ مشرقی ہوائیں لاہور کے فضائی معیار پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ لاہور کا اوسط اے کیو آئی 320 تا 360 تک رہنے کا امکان ہے۔ فضا میں آلودگی کی شرح بلند مگر قابو میں ہے۔ دوپہر 1 بجے سے 5 بجے تک فضائی معیار میں بہتری کا امکان ہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔