بلند شرح سودکاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں رکاوٹ ہے، زاہد اقبال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر زاہد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ بلند شرح سودملکی معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،ایس ایم تنویر کی قیادت میں ملک بھر کی بزنس کمیونٹی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرحِ سود سنگل ڈیجٹ5اور 6 فیصدتک لانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومتی اعداد وشمار کے مطابق مہنگائی کی شرح اس وقت تقریبا 4 اعشاریہ5 کی کم ترین سطح پرہے، اس مناسبت سے شرح سود کی بلندی ملکی معاشی استحکام ، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ ، برآمدات میں اضافے اور پیدواری لاگت کا زیادہ ھونا کاروباری مسابقت کے لیے ایک چیلنج بن چکا ہے،30جولائی کو اسٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانا پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کی ایس ایم تنویر پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس اور عاطف اکرام صدر ایف پی سی ای آئی کی قیادت کا متفقہ مطالبہ ہے

زاہد اقبال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پیداواری لاگت میں اضافے ، نامناسب پالیسیوں ، بلاجواز ٹیکسز اور ایف بی آر کو دئیے جانے والے غیر محدود اختیارات اور ملکی سیاست کی غیر یقینی صورتحال جیسے مسائل کو حل کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے۔انہوں نے کہا کہ بزنس کیمونٹی لیڈرز کی ایس ایم تنویر ، گوھر اعجاز اور عاطف اکرام کی قیادت میں مقتدر حلقوں سے ملاقاتیں خوش آئند ہیں، کاروباری حلقے ان ملاقاتوں کے مثبت اثرات ظاھر ھونے کی توقع کر رہے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک میں پولیو کے 3نئے کیسزرپورٹ ، رواں سال تعداد 17ہو گئی ملک میں پولیو کے 3نئے کیسزرپورٹ ، رواں سال تعداد 17ہو گئی پاکستان فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کیخلاف آواز اٹھاتا رہے گا، وزیراعظم کشمیریوں کو بے گھر کر کے شناخت اور زندگی چھینی جا رہی ہے، مشعال ملک فرخ خان کا نائجیرین ہائی کمیشن کا دورہ، سابق صدر محمد بوہاری کے انتقال پر تعزیت چین کا تائیوان کے عوامی نمائندوں کی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں گومن دانگ پارٹی کی کامیابی پر رد عمل چین اور اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاء و بحرالکاہل کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” پر تعاون کی دستاویز کی تجدید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کاروباری سرگرمیوں کے فروغ زاہد اقبال چوہدری

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری