شرح سود کو فوری طور پر 9 فیصد پر لایا جائے؛ گوہر اعجاز
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
سٹی 42 : سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان میں شرح سود 11 فیصد پر ہے، شرح سود کو فوری طور پر 9 فیصد پر لایا جائے، دسمبر 2025 تک شرح سود کو 6 فیصد پر لایا جائے ۔
سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا کہ مانیٹری پالیسی ٹیکس ادا کرنے والے کاروباری سرگرمیوں کو دبا رہی ہے، مانیٹری پالیسی معیشت کا گلہ گھونٹ رہی ہے، 30 جولائی کو اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شرح سود 11 فیصد پر ہے، پاکستان میں شرح سود 11 فیصد ، انڈیا میں 5.
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹس میں با صلاحیت ہے، مانیٹری پالیسی معاشی ترقی کا راستہ روک رہی ہے، 30 جولائی کو فیصلہ ہوگا کہ پاکستان کو مسابقتی سپورٹ ملتی ہے یا پھر نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کاروباری لاگت علاقائی ممالک کے مقابلے میں دوگنی ہے۔ پاکستان میں بجلی کا نرخ 12 سے 14 سینٹ فی یونٹ ہے، علاقائی ممالک میں بجلی 5 سے 9 سینٹ فی یونٹ میں دستیاب ہے۔ پاکستان میں بے روزگاری 22 فیصد ، انڈیا میں 4.2 اور چین میں 4.5 فیصد ہے۔
چیٹ جی پی ٹی سے احتیاط ؛ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اہم مشورہ دے دیا
انہوں نے کہا کہ صنعتکار مانیٹری پالیسی کمیٹی سے کاروباری سرگرمیوں کو ترجیح دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں ، شرح سود میں کمی سے کاروباری لاگت کم ہوگی، کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگار ملے گا۔ شرح سود میں کمی سے 3 ٹریلین روپے کی بچت ہوگی۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ معاشی پالیسی میں غیر ضروری درآمدات کو روکنے کے کئی طریقے ہیں۔ 2022 کا بوم اینڈ بسٹ سائیکل کم شرح سود کی وجہ سے نہیں آیا ۔ 2022 میں 3 ارب ڈالرز کی ویکسین درآمد کی گئی۔ 2022 میں یوکرین جنگ کی وجہ سے 12 ارب ڈالرز تیل و گیس کی درآمد پر اضافی خرچ کیے گئے۔ ان فیکٹرز کا ملکی شرح سود سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔ سالانہ 5 فیصد مہنگائی کے مقابلے میں 11 فیصد شرح سود نا قابل فہم ہے ۔
اربعین کیلئے زمینی راستے سے ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مانیٹری پالیسی گوہر اعجاز نے پاکستان میں کہ پاکستان نے کہا کہ فیصد پر
پڑھیں:
شبقدر میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے والد اور بیوی قتل، بھائی زخمی
پشاور:شبقدر میں بدبخت بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے والد اور بیوی کو قتل کردیا جب کہ بھائی زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ شبقدر کے علاقے دلہ زاک میں پیش آیا جس پر تھانہ سرو کلی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم اعجاز کی گھر میں والد سے گھریلو تنازع پر تکرار ہوئی جس پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے اس کا والد اور بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر بھائی زخمی ہوگیا۔
ملزم کے زخمی بھائی نواز شریف ولد راویل شاہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران اس کے بھائی اعجاز کی والد سے کسی بات پر تکرار ہوئی، جس پر اعجاز نے طیش میں آ کر فائر کھول دیا۔
بھائی کے مطابق والد راویل شاہ اور بھابی مسماۃ (ز) گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے اور وہ زخمی ہوگیا جب کہ بھائی موقع سے فرار ہوگیا۔
سرو کلی پولیس نے زخمی بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی۔