پنجاب اسمبلی اجلاس پھر بدنظمی کا شکار، اپوزیشن رکن خالد نثار نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ رسید کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)پنجاب اسمبلی اجلاس بدنظمی کا شکار ہوگیا ، اراکین اسمبلی کی ایوان میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔حکومتی رکن حسان ریاض ڈپٹی اپوزیشن کی تقریر کے دوران بول رہے تھے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے حکومتی ارکان کو تھپڑ رسید کردیا۔
اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ مارا،قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے ارکان اسمبلی کی ہاتھا کے باعث اجلاس پانچ منٹ کے لیے ملتوی کردیا۔حکومتی رکن اسمبلی حسان ریاض اور اپوزیشن رکن خالد زبیر نثار کے مابین اچانک ہاتھا پائی ایک دوسرے پر آواز کسنے پر ہوئی، صوبائی وزیر ذیشان رفیق بھی ہاتھا پائی میں کود پڑے۔
قائم مقام سپیکر نے حسان ریاض اور ذیشان رفیق کو بار بار منع کیا، ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے کو تھپڑ رسید کردیے بعد ازاں اپوزیشن اور دیگر حکومتی ارکان نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیچہ وطنی: سکالرز سکولز کے طلبہ کا شاندار رزلٹ، ہونہار طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چودھری، احمد خان بھچر، احمد چٹھہ کو نا اہل قرار دیدیا،نوٹیفکیشن جاری چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ، تمام سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت دیامر سیلاب میں فیملی سمیت لاپتہ ہونیوالی نجی ٹی وی اینکر کی گاڑی مل گئی وفاقی دارالحکومت میں سیکڑوں سرکاری رہائش گاہوں پرغیرقانونی قبضے کا انکشاف،رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا سابق چیف جسٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حکومتی رکن حسان ریاض اپوزیشن رکن خالد پنجاب اسمبلی کو تھپڑ رسید نے حکومتی

پڑھیں:

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے کہاکہ انڈیا کرکٹ کے میدان میں تو ہمیں شکست دے رہا ہے لیکن ڈپلومیٹک فرنٹ پر پریشر میں نظر آ رہا ہے۔

اس پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں حال میں امریکا اور برطانیہ میں ہاؤس آف کامن سے ہو کر آیا ہوں ہمارے دونوں سفیروں کی کارکردگی بہت عمدہ ہے،میں اس کا کریڈٹ وزارت خارجہ کو دوں گا، جو ذمہ داری کے ساتھ کام کررہی ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر صحافی عمران شفقت کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی 

ریاض فتیانہ کاکہناتھا کہ قطر کے معاملے میں ہم نے دیکھا ہے ہماری انٹیلی جنس اور ٹیکنالوجی ہر لحاظ سے مشرق وسطیٰ میں سب سے آگے ہے،ہمارے وسائل اور فورسز کا ساتھ ہو گا توپورے مشرق وسطیٰ   میں امن قائم ہو سکتا ہے،ایک تو یہ وجہ ہے کہ پاکستان کو پذیرائی مل رہی ہے  اس پورے معاملے میں ۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حال ہی میں بیرون ملک سے ہو کر آئے ہیں پاکستان کے سفارتکاروں کی کارکردگی بہت عمدہ ہے pic.twitter.com/4lRqPa1a6Q

— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) September 17, 2025

وزیراعظم کو آرڈینیٹر رانااحسان افضل کاکہناتھا کہ سفارتی لحاظ سے پاکستان نے پچھلے ایک ڈیڑھ سال میں بہت کچھ حاصل کیا ہے، ابھی ہم نے ایران کے معاملے میں ثالثی کا کردار بھی ادا کیا،پاکستان اور سعودی عرب یا پورے جی جی سی ممالک ہیں وہاں ہمارا ایک کلیدی رول ہے،جو آپ کو سلامی ملی یہ بھی گواہی دے رہا ہے کہ آپ کا رول بڑھتا جا رہا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے بھارت اور اسرائیل میں صف ماتم بھچی ہوئی ہے: مشاہد حسین سید 

پی پی رہنما علی موسیٰ گیلانی کاکہناتھا کہ یہ جو دورے ہیں عوام کو یہ ضرور لگ رہا ہوگا کہ پاکستان میں سیلاب ہےصدر چین گیا ہوا ہے اور وزیراعظم کبھی قطر توکبھی سعودی عرب جارہا ہے،ان کاکہناتھا کہ انٹرنیشنل ڈائنامکس چینج ہونے جارہے ہیں،اس میں پاکستان ایک فرنٹ رول لے گا، مالی طور پر پاکستان کے پاس طاقت نہیں ہے پاکستان کے پاس ملٹری طاقت ضرور ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کردی
  • جامعات ‘حکومتی اداروںکو موسمی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا: گورنر پنجاب
  • دفاعی معاہدے پر سعودی عرب نے ترانہ ریلیز کردیا
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، کنگ خالد ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال
  • تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
  • رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار، گل ابراہیم ساتھیوں سمیت زخمی
  • پنجاب اسمبلی: سکولوں میں موبائل فونز پر پابندی، فلسطینیوں سے یکہجہتی سمیت 7 قراردادیں منظور
  • احتجاج کیس، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی درخواست ضمانت خارج
  • اردو یونیورسٹی سینٹ اجلاس موخر کرنے کیلئے خالد مقبول کا ایوان صدر کو خط
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ: کیا اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کا معاملہ حل ہوگیا؟