پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن رکن نے حکومتی رکن کو تھپڑ دے مارا
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
پنجاب اسمبلی کا اجلاس اُس وقت بدنظمی کا شکار ہو گیا جب اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی، جس کے بعد اجلاس کو 5 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، پنجاب کا ضمنی بجٹ منظور نہ ہوسکا
پنجاب اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کی گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خالد نثار ڈوگر اپنی نشست سے اٹھ کر مسلم لیگ (ن) کے رکن احسان ریاض کے پاس پہنچے اور انہیں منہ پر تھپڑ دے مارا، اچانک اس حملے سے ایوان میں شدید شور شرابا شروع ہو گیا۔
پنجاب اسمبلی :
ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے کو تھپڑ رسید کردییے
اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی ایک دوسرے پر چڑھائی تھپڑوں کی بارش کردی
قائم مقام اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے ارکان اسمبلی کی ہاتھا کے باعث اجلاس پانچ منٹ کے لیے ملتوی کردیا
حکومتی رکن اسمبلی احسان ریاض اور… pic.
— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) July 28, 2025
واقعے کے دوران صوبائی وزیر زیشان رفیق بھی ہاتھا پائی میں کود پڑے، وزیـر قانون صہیب بھرتھ، عاشق کرمانی اور دیگر ارکان بیچ بچاؤ کی کوشش کرتے رہے تاہم ماحول بدستور کشیدہ رہا۔
قائم مقام اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے صورتحال کو قابو میں لانے کی متعدد بار کوشش کی اور ارکان کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی، تاہم بد نظمی جاری رہنے پر انہوں نے اجلاس 5 منٹ کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے 26 معطل ارکان کی بحالی، کب کیا ہوتا رہا؟
واضح رہے کہ ہنگامہ آرائی کا آغاز مبینہ طور پر ایک دوسرے پر آوازیں کسنے سے ہوا جس کے بعد معاملہ شدت اختیار کر گیا۔ ایوان میں ارکان نے ایک دوسرے پر چڑھائی کرتے ہوئے تھپڑوں کا تبادلہ کیا، جس پر سیاسی و عوامی حلقوں میں شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news احسان ریاض پنجاب اسمبلی تھپڑ خالد نثار ڈوگر ہنگامہ آرائیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احسان ریاض پنجاب اسمبلی تھپڑ خالد نثار ڈوگر ہنگامہ ا رائی پنجاب اسمبلی ایک دوسرے کے لیے
پڑھیں:
لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی سے نئے ترک قونصل جنرل کی ملاقات
سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں ترک سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں، جبکہ پارلیمانی اور سفارتی روابط سے پاک ترک دوستی مزید مستحکم ہوئی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ترک دوستی کی اہمیت نئی نسلوں تک منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ترکیہ کے قونصل جنرل لاہور محمت ایمان شِمشیک نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، دفاع، تعلیم اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے ترکیہ کے قونصل جنرل کی لاہور میں تعیناتی پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی اخلاص اور اعتماد پر استوار ہے۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ہر مشکل وقت میں بھرپور ساتھ دیا ہے۔
سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں ترک سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں، جبکہ پارلیمانی اور سفارتی روابط سے پاک ترک دوستی مزید مستحکم ہوئی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ترک دوستی کی اہمیت نئی نسلوں تک منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ترکیہ کے قونصل جنرل محمت ایمان شِمشیک نے کہا کہ پاک ترک عوام اخوت اور محبت کی گہری بنیاد رکھتے ہیں اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ ملاقات میں اراکین صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں، ملک اعجاز، ملک تیمور خاں، پرنسپل سیکرٹری برائے سپیکر عماد حسین بھلی اور ایڈوائزر برائے سپیکر اسامہ خاور بھی موجود تھے۔