اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن سامنے سے شکست کھاکراب پیٹھ پیچھے سے وار کررہا ہے، بھارتی پراکسیز کا وہی حال ہوگا جو آپریشن سندور کرنےوالےبھارتی جہازوں کا ہوا۔
ڈان نیوز کے مطابق  فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ دشمن سامنے سے شکست کھاکراب پیٹھ پیچھے سے وار کررہا ہے، کچھ عناصرنفرت کی آگ میں انسانیت کا درس بھول چکے، بھارتی پراکسیز کا وہی حال ہوگا جو آپریشن سندور کرنےوالےبھارتی جہازوں کا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ژوب میں شہیدہونے والےفقط پنجابی نہیں بلکہ سب پاکستانی تھے، رنگ، نسل اور مذہب کےنام پر دہشتگردی پھیلانے والوں کومنہ کی کھانی پڑےگی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور عوام ایسے فتنوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ پنجابی اور بلوچی آپس میں لڑیں، دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور قوم نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پنجاب کے 9 افراد کو شہید کیا گیا، بھارتی سپانسرڈ پراکسیز پنجابیوں کے خلاف بیانیہ بناتی ہیں، پنجاب کی ہرگلی میں بلوچ اور پختون رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جمعرات کی رات بلوچستان ضلع کے ژوب اور لورالائی کی سرحد پر واقع سورڈکئی کے علاقے میں دہشت گردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی 2 کوچز میں سوار کم از کم 9 مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد شہید کر دیا تھا۔
ژوب کے اسسٹنٹ کمشنر نوید عالم نے بتایا تھا کہ دونوں کوچز سے اغوا کیے گئے 9 افراد کو شہید کر دیا گیا ہے اور ان کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ لاشوں کو راخنی منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں پنجاب میں ان کے آبائی علاقوں کو بھجوایا جا سکے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا تھا کہ فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو شناخت کے بعد بسوں سے اتار کر شہید کیا، بےگناہ شہریوں کو بہیمانہ طریقے سے شہید کرنا فتنۃ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے۔

2025 اور اس کے بعد پاکستان مزید ترقی کرے گا: آئی ایم ایف

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں 19 اور 21 جولائی کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ناکام آپریشن سندور کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا
  • خیبرپختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان بارے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی
  • خیبر پختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان بارے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی
  • قلات میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگرد ہلاک
  • قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشت گرد ہلاک
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • قلات میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن؛4 دہشتگرد جہنم واصل
  • قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک
  • پاکستان نے معاہدہ برائے تحفظ سمندری حیاتیاتی تنوع پر دستخط کردیئے