ناروے کپ، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا تیسرا میچ برابری پر ختم
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
کراچی:
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں جاری دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ ناروے کپ 2025 میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا تیسرا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔
تفصیلات کے مطابق انڈر 17 بوائز کیٹیگری میں شریک پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے سندانے کلب کے خلاف میدان سنبھالا، جہاں حریف ٹیم نے میچ کا پہلا گول کرتے ہوئے برتری حاصل کی۔
تاہم پاکستان کی جانب سے کاشف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خسارہ برابر کر دیا، جو میچ کا آخری اسکور ثابت ہوا۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز بھی پاکستان کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا، جب کہ دوسرے میچ میں ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے رستاد کلب کو 0-6 سے شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ ناروے کپ میں دنیا بھر کے 30 سے زائد ممالک کی 2 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن کے درمیان 90 مختلف میدانوں پر مقابلے جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچ میں پاکستان کی جانب سے عثمان طارق کو ڈیبیو کرایا جا رہا ہے۔