امریکی صدر جب جب جنگ رکوانے کی بات کرتے ہیں تو مودی کا زخم تازہ ہوجاتا ہے، وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر جب جب پاک بھارت جنگ رکوانے سے متعلق بیان دیتے ہیں تو مودی کے زخم دوبارہ تازہ ہوجاتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار اس بات کا اعتراف کیا کہ ہم نے جنگ رکوائی، امریکی صدر جب کہتے ہیں کہ پاک بھارت جنگ ہم نے رکوائی تو مودی کے زخم دوبارہ تازہ ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ بھارت کو اقوام عالم میں ذلت آمیز رسوائی کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ترقی کی نئی راہوں پر گامزن،پاک امریکہ تعلقات نئے دورمیں داخل ہونے جا رہے ہیں، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہو چکی جبکہ ریلوے میں مثبت تبدیلی نظر آ رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہک ریلوے کی شاندار بحالی پر وزیر ریلوے حنیف عباسی کی پذیرائی کریں گے۔ ملکی ترقی کیلئے ہمیں محنت اور دیانت کو اپنا شعار بنانا ہو گا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ،ریلوے حکام و دیگر بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج مدتوں بعد مجھے ریلوے اسٹیشن لاہور آ کر بہت مسرت ہوئی، یہاں خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی، پاکستان ریلوے میں مثبت تبدیلی نظر آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بزنس ٹرین میں صرف اشرافیہ کیلئے ہی نہیں بلکہ عام آدمی کے لیے یورپی ریلوے کی طرز پر شاندار سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ٹکٹ کا پرانا نظام ختم کر کے جدید ڈیجیٹائز سسٹم متعارف کرایا گیا جبکہ مسافر لاؤنج ،استقبالیہ ڈیسک اور ٹرین میں یورپ کی طرز پر مسافروں کے لیے شاندار انتظامات پر وزیر ریلوے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ دنیا میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی میں ریلوے کا کلیدی کردار ہے، ریلوے نظام کو ٹھیک کرنے کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ حنیف عباسی نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور ریلوے کو دوبارہ پاؤں پر کھڑ ا کر دیا۔
انہوں نے میرا مان بڑھایا ،ریلوے کی بہتری کے حوالے سے آج میرا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ابھی پہلا قدم ہے ابھی منزلیں بہت ہیں ،ملک کے دیگر شہروں میں بھی اس طرح کی ٹرینیں چلائیں گے، اداروں کی بہتری اور ملکی ترقی کے لیے ہمیں دن رات کام کرنا ہے، محنت اور دیانت کو اپنا شعار بنا کر ملک کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے، دنیا کو دکھا دیں گے، اگر نیت نیک اور اردہ مصمم ہو تو مشکل سے مشکل ہدف بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ ریلوے کی بہتری کیلئے خدمات کا کریڈٹ خواجہ سعد رفیق کو بھی جانا چاہیے، پی ڈی ایم دور میں خواجہ سعد رفیق نے بھی ریلوے کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی، اراضی واگزار کرانے اور ریلوے اسٹیشنز کو بہتر کرنے کے حوالے سے انہوں نے مجھے متعدد بار بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے قوم کو فتح مبین کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے معرکہ حق میں پاک فوج نے دلیری اور مہارت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا، جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا اور دنیا نے دیکھا کہ کس طرح ہماری فضائی، بری اور بحری افواج نے بہادری ، مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے بہت ہی کم وقت میں اپنے سے بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے،
انہوں نے کہا کہ میں ایک ایک لمحے کا گواہ ہوں،پاکستان نے بھارت کو جنگ میں تاریخی شکست دی،یہ پاکستان کی سفارتی کامیابی کی زندہ مثال ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار کہا کہ ہم نے جنگ رکوائی،امریکی صدر جب کہتے ہیں کہ پاک بھارت جنگ ہم نے رکوائی تو مودی کے زخم دوبارہ تازہ ہو جاتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہمارے ایٹمی اثاثے قومی سلامتی کے ضامن ہیں، دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔
ملکی معاشی حالات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عسکری فتح کے ساتھ ساتھ معاشی میدان میں بھی کامیابی ملی ہے، حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے ،افراط زر کی شرح میں5 فیصد کمی آئی ہے، معاشی اعشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں اور یہ معاشی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آنے والے دنوں میں معاشی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔ چین پاکستان شاندار تعلقات کے حوالے سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہیں، چین کے ساتھ سی پیک فیز 2 کے لیے پوری طرح کوآرڈینیشن ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا کے ساتھ از سر نو تعلقات استوار کئے جا رہے ہیں۔
قبل ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مسافر لاؤنج، استقبالیہ سمیت لاہور ریلوے اسٹیشن کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور انتظامات کو سراہا۔
بعد ازاں انہوں نے پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا اور ٹرین کوچز کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی اور بتایا کہ پاک بزنس ٹرین لاہور سے کراچی کے درمیان چلے گی اور لاہور سے ساڑھے 18 گھنٹے میں کراچی پہنچے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شہباز شریف نے کہا انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جب اعظم نے کہا کے حوالے سے ریلوے کی نے کہاکہ پاک بزنس کے ساتھ تازہ ہو تو مودی کہ پاک کے لیے
پڑھیں:
موضوع: پاکستان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: پاکستان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال
مہمان تجزیہ نگار: تصور حسین شہزاد
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
موضوعات
پارلیمنٹ خصوصی نشستیں/ سینیٹ الیکشن
تحریک انصاف قائدین کو سزائیں
قومی سطح پر امن و امان
پاڑہ چنار میں اسلحہ کی جمع آوری مہم
اہم نکات و خلاصہ گفتگو
پاکستان کی سیاسی جمہوری صورتِ حال ہمیشہ سے عدم توازن کا شکار رہی ہے
پاکستان کے جمہوری سیاسی ہونے کے دعویداروں کو جمہوری کلچر کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے
جمہوری سیاسی عمل تسلسل کے ساتھ حقیقی عوامی نمائندگی سے ہی معتبر ہوسکتا ہے
پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں کی تقسیم سے جمہوری فضا میں اچھا تاثر نہیں بنا
ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو خوش دلی سے تسلیم کرنا ہی جمہوری رویہ ہے
حکومتی اور اپوزیشن حلقوں کو باہمی رواداری کی فضا سینیٹ کے الیکشن کی طرح ہر مرحلے پہ دکھانا چاہیئے
سیاست کو عبادت کہنے والوں کو "سیاسی تجارت" سے باہر نکلنا ہوگا
پاکستان میں سیاسی پارٹیوں کو موروثی سیاست سے نکل کر جمہوری طرز اپنانے کی ضرورت ہے
لگتا یہ ہے کہ پی پی پی اور مسلم لیگ ن کا حکومتی اتحاد باہمی اعتماد کی فضا نہیں بنا سکا
پی ٹی آئی بھی اپنی قیادت کے جیل میں ہونے کی بنا پہ باہمی طور پہ منتشر ہوتی جارہی ہے
پی ٹی آئی رہنماوں کو سزائیں سپریم کورٹ میں چیلنج کی جانے کی توقع ہے
سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی رہنماوں کی سزائیں کالعدم بھی ہوسکتی ہیں
پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایسی سزائیں سیاسی جوڑ توڑ اور لین دین کا سبب بھی بنتی رہی ہیں
لاہور میں میاں اظہر کی وفات سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی سیٹ پہ کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے
بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں امن و امان کی صورتِ حال میں بیرونی عوامل زیادہ اثر انداز ہورہے ہیں
فتنة الخوارج اور فتنة الہندوستان میں دشمن کے آلہ کار اکٹھے ہوکر امن و امن تہ و بالا کررہے ہیں
پاکستان کی سیکورٹی ادارے مناسب حکمتِ عملی سے ان فتنوں سے نمٹ رہے ہیں
پاکستان میں بدامنی کے حوالے اسرائیل ، بھارت کی مشترکہ مداخلت کا نام بھی آرہا ہے
کئی ماہ کی کوششوں کے بعد کرم ایجنسی ، پارہ چنار میں امن و امان کی صورت حال بہت ہورہی ہے
سیکورٹی اداروں کے ساتھ جرگہ اور مشران کے تعاون کا بہت اہم کردار رہا ہے
بذریعہ سڑک آمدورفت بحال ہوچکی ہے