بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ سیارا کی کامیابی اس بات کی علامت ہے کہ فلم بین اب صرف بڑے ناموں سے نہیں بلکہ منفرد کہانیوں اور نئے چہروں سے متاثر ہوتے ہیں۔

ممبئی میں اپنی نئی فلم 'ستارے زمین پر' کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں اداکار نے کہا کہ ہر دور کا اپنا ایک ذوق ہوتا ہے اور آج کی نسل ایسے مواد کی تلاش میں ہے جو ان کے جذبات سے ہم آہنگ ہو۔

اداکار عامر خان نے 'سیارا' کو ایک بڑی ہٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی ہر عمر اور طبقے کے لیے مختلف موضوعات پر کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ فنی آزادی انہیں تخلیقی طور پر بھرپور محسوس کرواتی ہے۔

اس موقع پر عامر خان کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے بھی سیارا کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ آہان پنڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم میں اداکاری قابل تعریف ہے، جبکہ ہدایتکار موہت سوری نے فلم میں جذبات اور فنی مہارت کا شاندار امتزاج پیش کیا ہے۔

یاد رہے کہ فلم 'سیارا' ان دنوں سنیما گھروں میں دھوم مچا رہی ہے۔ فلم کی دلکش رومانوی تھیم، متاثرکن میوزک اور نئی اداکار جوڑی کی کیمسٹری نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟

کناڈا فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ہدایتکار اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون ایک سائبر حملے میں ہیک ہوگیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون اس وقت ہیک ہوا جب انہیں ایک پیغـام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کا ایک آن لائن آرڈر کسی مسئلے کے باعث ڈیلیور نہیں کیا جا سکا۔

اس پیغام میں دیے گئے مخصوص علامات والے نمبر پر کال کرنے کا کہا گیا تاکہ آرڈر ڈیلیور کروایا جاسکے۔ جب پریانکا اور اوپیندرا راؤ نے یہ نمبر ملایا تو ان کے موبائل فونز نے کام کرنا بند کر دیا اور دونوں کے فونز ہیک ہوگئے۔

ہیکرز نے دونوں کے موبائل میں موجود دوستوں اور اہل خانہ کے نمبرز پر پیغامات بھیج کر 55 ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ کچھ ہی گھنٹوں میں یہ رقم واپس کردیں گے۔

یاد رہے کہ اوپیندرا راؤ نے واقعے کی اطلاع پولیس اور سائبر کرائم یونٹ کو کردی ہے جس پر ان کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • اشتہار کا معاوضہ: عامر کی مانگ 17 لاکھ، شاہ رخ کی 6 لاکھ، مگر فیصلہ چونکا دینے والا
  • اسلامی چھاترو شبر کی کامیابی
  • ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار رابرٹ ریڈفورڈ انتقال کر گئے
  • 26 نومبر احتجاج کیس،عامرکیانی ، عمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پر سرکار کو نوٹس
  • ڈکی بھائی کی طرح انڈیا کے نامور اداکار اور سابق کرکٹرز بھی آن لائن جوئے کی تشہیر پر گرفت میں آگئے
  • معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟
  • نیا قرض تب ہی ملے گا جب پُرانا پروگرام کامیابی سے چلے گا
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کیس؛ عامر کیانی کیخلاف اشتہاری کی کارروائی ختم
  • عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی فلم ‘دھو بی گھاٹ’ کے بعد طویل تاخیر کیوں ہوئی؟ اداکار نے بتا دیا