پشاور:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باجوڑ واقعے میں شہید ہونے والے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کے لیے ایک،ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کے لیے 25،25 لاکھ روپے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی،  ایڈیشنل چیف اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اور باجوڑ واقعے کے تناظر میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو امن وامان کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں باجوڑ واقعے میں شہید ہونے والے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے شہید ہونے والے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کے لیے ایک،ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا اور  واقعے میں زخمی ہونے والے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے 25، 25 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: روپے کا اعلان کے لیے

پڑھیں:

وزیرِ اعلیٰ کے پی کا وادی تیراہ میں جاں بحق افراد کیلئے 1، 1 کروڑ کے پیکیج کا اعلان

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے وادیٔ تیراہ میں جاں بحق افراد کے لیے ایک ایک کروڑ اور زخمیوں کے لیے 25، 25 لاکھ روپے پیکیج کا اعلان کر دیا۔

علی امین گنڈا پور نے تیراہ کے واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ تیراہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے، واقعے کے بعد قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں کا جرگہ پشاور طلب کر لیا۔

وزیرِ اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پُرامن شہریوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت پائیدار امن، عوامی تحفظ اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پُر عزم ہے، ضلعی انتظامیہ اور ادارے نظم و ضبط برقرار رکھیں، جرگہ طلبی کا مقصد مقامی جذبات اور تحفظات کو سننا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں انہی واقعات اور معاملات کو حل کرنے پر سنجیدگی سے غور کر کے تجاویز مرتب کی۔

عمائدین اور مشران کے ساتھ جرگوں کا سلسلہ ڈویژنل اور پھر صوبائی سطح پر اگلے ہفتے سے شروع ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • باجوڑ واقعہ: کے پی حکومت کا شہدا اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان
  • وزیراعلیٰ کی تیراہ واقعے کی مذمت، جاں بحق افراد کیلئے فی کس ایک کروڑ روپے کا اعلان
  • تیراہ واقعہ: خیبر پختونخوا حکومت کا لواحقین کیلئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
  • علی امین گنڈاپور کا تیراہ فائرنگ واقعے کے متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان
  • وزیرِ اعلیٰ کے پی کا وادی تیراہ میں جاں بحق افراد کیلئے 1، 1 کروڑ کے پیکیج کا اعلان
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تیراہ واقعے کی مذمت،جاں بحق افراد کیلیے فی کس ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
  • تیراہ واقعہ: وزیراعلیٰ کے پی کا جاں بحق افراد اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ کا بڑا فیصلہ، اولمپک میڈل جیتنے پر انعامی رقم 3 کروڑ کردی گئی