وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے وادیٔ تیراہ میں جاں بحق افراد کے لیے ایک ایک کروڑ اور زخمیوں کے لیے 25، 25 لاکھ روپے پیکیج کا اعلان کر دیا۔

علی امین گنڈا پور نے تیراہ کے واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ تیراہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے، واقعے کے بعد قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں کا جرگہ پشاور طلب کر لیا۔

وزیرِ اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پُرامن شہریوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت پائیدار امن، عوامی تحفظ اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پُر عزم ہے، ضلعی انتظامیہ اور ادارے نظم و ضبط برقرار رکھیں، جرگہ طلبی کا مقصد مقامی جذبات اور تحفظات کو سننا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں انہی واقعات اور معاملات کو حل کرنے پر سنجیدگی سے غور کر کے تجاویز مرتب کی۔

عمائدین اور مشران کے ساتھ جرگوں کا سلسلہ ڈویژنل اور پھر صوبائی سطح پر اگلے ہفتے سے شروع ہو گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تیراہ میں علی امین

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا