بیرسٹر سیف — فائل فوٹو

خیبر پختونخوا حکومت نے تیراہ واقعے پر متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کےلیے ایک کروڑ اور زخمیوں کےلیے 25 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور تیراہ واقعہ سے متعلق امور کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے قبائلی عمائدین کا جرگہ طلب کیا ہے، جس میں ان کو سنا جائے گا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے گزشتہ ہفتے اے پی سی بلائی تھی لیکن گورنر اور اپوزیشن جماعتوں نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے اے پی سی کا بائیکاٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، صوبائی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا

پڑھیں:

آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ نون کی ہوگی، رانا تنویر کا دعویٰ

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو احتجاج کرنے والے ٹولے کو پہلے کی طرح منہ کی کھانا پڑے گی جبکہ جیل کے اندر بیٹھ کر بھی بانی پی ٹی آئی کہتا ہے ہم نے احتجاج کرنا ہے چڑھائی کرنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ نون کی ہوگی۔ اپنے آبائی حلقے شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں آئندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ نون بنائے گی، 5 اگست کو احتجاج کرنے والے ٹولے کو پہلے کی طرح منہ کی کھانا پڑے گی جبکہ جیل کے اندر بیٹھ کر بھی بانی پی ٹی آئی کہتا ہے ہم نے احتجاج کرنا ہے چڑھائی کرنی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی بریت کسی ڈیل کا حصہ نہیں بلکہ عدالتں میرٹ پر فیصلے کر رہی ہیں، سزاوں کا مسئلہ عدالتوں کا مسئلہ ہے لیکن جو 9 مئی کا واقعہ ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار ڈائیلاگ کی بات کی پرائم منسٹر لیول پر مگر وہ مذاکرات کے لیے تیار ہی نہیں ہیں، جب پی ٹی آئی کی سیاست میں انٹری ہوئی ہے اس کو مخصوص ادارے کی سپورٹ حاصل تھی، 2014ء کا دھرنا اس کی مثال ہے۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پہلی بار سیکورٹی کونسل کی صدارت اسحاق ڈار نے کی ہے جو اعزاز کی بات ہے، پاکستان کی موجودہ خارجہ پالیسی تاریخ کی بہترین خارجہ پالیسی ہے، ہمارا ازلی دشمن اس وقت تن تنہا ہے سوائے اسرائیل کے کوئی ملک اس کے ساتھ نہیں کھڑا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی مہنگائی 4 فیصد پر آ گئی ہے انشاءاللہ اس کو اور نیچے لے کر آئیں گے، چینی مہنگی کے معاملے پر 80 فیصد وہ لوگ شور مچا رہے ہیں جو خود کمرشل استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ہمارے لوگ واپس آ رہے ہیں نوابزادہ محسن کی بھی وزیراعظم سے سنا ہے ملاقات ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ کی تیراہ واقعے کی مذمت، جاں بحق افراد کیلئے فی کس ایک کروڑ روپے کا اعلان
  • علی امین گنڈاپور کا تیراہ فائرنگ واقعے کے متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان
  • وزیرِ اعلیٰ کے پی کا وادی تیراہ میں جاں بحق افراد کیلئے 1، 1 کروڑ کے پیکیج کا اعلان
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تیراہ واقعے کی مذمت،جاں بحق افراد کیلیے فی کس ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
  • تیراہ واقعہ: وزیراعلیٰ کے پی کا جاں بحق افراد اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان
  • قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم کا انعامی رقوم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش متاثرین کیلئے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان
  • آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ نون کی ہوگی، رانا تنویر کا دعویٰ
  • آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی : رانا تنویر کا دعوی