راولپنڈی سے ملتان جانے والی بس کھائی میں جاگری: 5مسافر جاں بحق،41زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: موٹر وے ایم ٹو چکری انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی مسافر بس حادثے کا شکار ہوکر گہرائی میں جاگری جس کے سبب 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی، روڈ سلپری ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ پا سکا اور بس حادثے کا شکار ہوگئی۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں مجموعی پر 5 مسافر جاں بحق اور 41 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 22 کو ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال چکوال، 8 کو پمز اور 6 کو ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں 4 کی میتیں ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راولپنڈی اور ایک کی میت ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال چکوال منتقل کی گئی۔
زخمی ہونے والے مسافروں کے مطابق ڈرائیور بارش اور پھسلن کے باوجود مبینہ طور پر بس تیز رفتاری سے چلا رہا تھا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔