ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
اسلام آباد، صوبہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج رات موسلادھار بارش کا امکان ہے جس کے سبب ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب، بلوچستان اور کشمیر کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
شدید بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ اسلام آباد/راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے لہٰذا عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
آندھی کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے تاہم رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، خوشاب، بھکر میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو اور لیہ میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اس دوران ڈی جی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
پیر کے روز صوبے کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاءالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور،شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو اور لیہ میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اس دوران شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، ڈی جی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موسلادھار بارش چند مقامات پر بارش کا امکان کا امکان ہے ڈی جی خان کے باعث
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھٹنوں میں خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
خاص طور پر بالائی خیبرپختونخوا، پوٹھوہار، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور چند جگہوں پر ژالہ باری بھی متوقع ہے جب کہ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک اور چکوال میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
شمالی پنجاب کے شہروں جیسے لاہور، سیالکوٹ، خوشاب، سرگودھا، نارووال، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات، قصور اور گوجرانوالہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں آسمان جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام جیسے علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک اور وزیرستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بارش ہوئی اور کراچی میں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔