عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو قانون کے سامنے سر جھکائیں، غلطیوں کا اعتراف اور توبہ کریں، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو قانون کے سامنے سر جھکائیں، غلطیوں کا اعتراف اور توبہ کریں، امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ اگر عمران خان واقعی مذاکرات چاہتے ہیں تو پہلے قانون کے سامنے سر جھکائیں، غلطیوں کا اعتراف کریں اور نفرت کی سیاست سے توبہ کریں۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام سازشی عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں اور پاکستان کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے متحد رہیں۔خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے ان کے دھرنوں، لانگ مارچوں اور تشدد کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا ہے، اب یہ صرف اقتدار کی ہوس میں ہاتھ پاوں مار رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی ایک بار پھر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انجینئر امیر مقام نے سوال اٹھایا کہ جو لوگ ماضی میں ریاستی اداروں کو للکارتے رہے، عدلیہ، افواج اور حکومت کے خلاف مسلسل زہر اگلتے رہے اب وہ کس منہ سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی دھمکیاں کہ “90 دن میں یا تو خان کو رہا کرائیں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے محض ایک اور ڈرامہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی میز سے ہمیشہ بھاگ جانے والے پھر مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔علی امین گنڈا پور خود بے اختیار ہے، 90 روز کی تحریک کا شوشہ صوبائی حکومت بچانے کی چال ہے جسے خود پی ٹی آئی کے اندر سے خطرہ ہے۔مذاکرات کی بات کرکے 90 روز کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 90 روز کا اعلان اعتراف شکست اور “فائنل کال سے بھی برے انجام کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آئین، قانون اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان واقعی مذاکرات چاہتے ہیں تو پہلے قانون کے سامنے سر جھکائیں، غلطیوں کا اعتراف کریں اور نفرت کی سیاست سے توبہ کریں۔امیر مقام نے کہا کہ صوبے کے عوام خیبرپختونخوا میں 11 سالہ حکومت کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ علی امین پہلے صوبے کے عوام کو جواب دیں۔ لاہور میں آپ نے ترقی دیکھی اور اپنے صوبے میں کیا؟ کچھ نہیں ،صوبے کے عوام مزید برداشت نہیں کر سکتے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی،پی ٹی آئی کو مذاکرات کرنے ہیں تو سپیکر کی میز پر لوٹنا ہو گا، طلال چودھری اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی،پی ٹی آئی کو مذاکرات کرنے ہیں تو سپیکر کی میز پر لوٹنا ہو گا، طلال چودھری نواز شریف حکومت سازش سے ختم کی گئی، پی ٹی آئی مکافاتِ عمل کا شکار ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پی ٹی آئی نے 5اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا، نوٹیفکیشن جاری وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ازبکستان کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، ریلوے پروجیکٹ پر تبادلہ خیال پی ٹی آئی تحریک کے اعلان پر چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک نے سوالات اٹھادیئے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں امداد کے منتظر 38افراد سمیت مزید 98فلسطینی شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قانون کے سامنے سر جھکائیں مذاکرات چاہتے ہیں تو غلطیوں کا اعتراف انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کر رہے ہیں توبہ کریں پی ٹی آئی علی امین
پڑھیں:
ڈاکٹر شفیق الرحمن تیسری مرتبہ امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش منتخب
ڈاکٹر شفیق الرحمن تیسری مرتبہ امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز
ڈھاکہ(آئی پی ایس )ڈاکٹر شفیق الرحمن امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلا دیش منتخب ہو گئے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر شفیق الرحمن سیشن 2026 تا 2028 کے لیے دوبارہ امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلادیش منتخب ہوئے ہیں، یہ ان کا مسلسل تیسرا دورِ امارت ہو گا۔
جماعت کے مرکزی شعب نشر و اشاعت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مولانا اے ٹی ایم معصوم نے ہفتے کی شب باضابطہ طور پر انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔ملک گیر سطح پر 9 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا، جس میں جماعت کے ارکان نے اپنی رائے دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے سہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آگئے، اختیار ولی پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں قیمت 210روپے تک جا پہنچی ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان ماحولیاتی و آفات سے متعلق صحافت، دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ نے صحافیوں کو موسمیاتی شعور پر مبنی رپورٹنگ کیلئے بااختیار بنایاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم