اداکارہ حمیرا اصغر کی گمشدگی اور موت میں نیا موڑ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
مرحومہ اداکارہ حمیرا اصغر کی گمشدگی اور پراسرار موت کے حوالے سے ان کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے، جس کے بعد پولیس نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دانش مقصود کا دعویٰ ہے کہ حمیرا کے فون پر آخری بار سرگرمی 5 فروری 2025 کے بعد نوٹ کی گئی، جبکہ ان کی اسٹائلسٹ سے آخری گفتگو 2 اکتوبر 2024 کو ہوئی تھی۔ دانش کے مطابق اداکارہ کا واٹس ایپ لاسٹ سین 7 اکتوبر کو دیکھا گیا تھا، تاہم اس کے بعد تمام رابطے منقطع ہو گئے۔ دانش کا کہنا تھا کہ انہوں نے اکتوبر کے بعد کئی بار حمیرا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن نہ فون کالز کا جواب آیا اور نہ ہی بھیجے گئے پیغامات پڑھے گئے۔ بالآخر 5 فروری 2025 کو دانش نے سوشل میڈیا پر حمیرا کی گمشدگی کے حوالے سے پوسٹ کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 6 فروری کو دوبارہ رابطہ کرنے پر واٹس ایپ پر اداکارہ کی ڈی پی ہٹا دی گئی تھی اور لاسٹ سین بھی بند ہو چکا تھا، جسے وہ مشکوک قرار دیتے ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے دانش مقصود سے رابطہ کر کے ان کے فراہم کردہ اسکرین شاٹس حاصل کر لیے ہیں اور کیس کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اداکارہ کے فون پر آخری سرگرمی کس نے کی اور کیا یہ واقعہ کسی سازش کا نتیجہ تو نہیں۔ واقعے نے اداکارہ کی موت کے گرد شکوک و شبہات کو مزید بڑھا دیا ہے، جبکہ مداح اور ساتھی فنکار بھی انصاف کے حصول کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز