لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلوے  کی لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب ریلوے سٹیشن پر منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بزنس ٹرین کا افتتاح کیا۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ دی ، جس میں بتایا گیا کہ بزنس ٹرین میں بہترین سفری  سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا، بزنس ٹرین میں عالمی معیار کی سٹنگز ،کچن اور ڈائیننگ ایریاز کی سہولت  ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے کو آمدن میں گزشتہ مالی سال 93 ارب کا منافع کمایا ۔ پاکستان ریلوے اور پنجاب حکومت لاہور سےراولپنڈی تک بلٹ ٹرین بھی شروع کرنے جارہے ہیں ۔

ایچ آئی وی رپورٹ مثبت آنے پر بہن نے بھائی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا لاہور ریلو ے اسٹیشن آمد پر خوشگوار حیرت ہوئی، یہاں آنے والے مسافروں کے لیے سہولیات بہتر بنائی گئی ہیں۔ٹکٹ کا پرانا نظام ختم کر دیا گیا، ریلوے نظام کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔یورپ کی طرز پر پاکستان بزنس ایکسپریس کو جس انداز میں بہتر بنایا گیا ہے اس پر ریلوے کے اعلیٰ حکام داد کے مستحق ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا ریلوے کا بنیادی کام عام مسافر کو سہولیات فراہم کرنا ہے، ریلوے ٹریک کو بہتر بنانا اور ٹکٹس کے حصولی میں لوگوں کو مشکلات پیش نہیں آنی چاہئیں،
 

بانی پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں کو پاکستان نہ آنے کی ہدایت کردی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے

پڑھیں:

ریلوے میں خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی، پاک بزنس ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم کا خطاب

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نے کہا ہے کہ ریلوے اسٹیشن آکر خوشی ہوئی، ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ عام مسافروں کے لیے ٹرین کی تزین و آرائش بہتر انداز میں کی گئی، اشرافیہ نہیں عام آدمی کیلئے شاندار سفری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹکٹ کا پرانا نظام ختم کرکے جدید ڈیجیٹائز سسٹم متعارف کرایا گیا، صاحب حیثیت لوگوں کیلئے بزنس کلاس، برتھ، کچن اور ڈائننگ کی سہولتیں ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ یورپی ریلوے کی طرز پر پاکستان بزنس ایکسپریس کی تزین و آرائش کی گئی، پی ڈی ایم دور میں سعد رفیق نے ریلوے کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ سعد رفیق نے اراضی واگزار کرانے اور ریلوے اسٹیشنز بہتر بنانے پر کئی بار بریفنگ دی، سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کو بھی خدمات پر کریڈٹ دیا جانا چاہیے۔ 

انھوں نے کہا کہ ریلوے کا پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق دنیا میں کلیدی کردار ہے، ریلوے کو ٹھیک کرنے کی ذمے داری حنیف عباسی کو سونپی، ریلوے کی بہتری سے متعلق میرا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا نظر آ رہا ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا ریلوے میں مثبت تبدیلی دل کو بھاتی ہے، پہلا قدم ہے، ابھی بہت منزلیں طے کرنی ہیں، ملک کے دیگر شہروں کی ٹرینوں کو بھی اسی طرز پر چلانا ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے جنگ میں بھارت کو تاریخی شکست دی، جنگ میں فتح کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا۔ فوج نے دلیری اور مہارت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا، تینوں مسلح افواج نے بھرپور تیاری کے ساتھ بھارت کا مقابلہ کیا، امریکی صدر ٹرمپ نے کئی بار کہا کہ انہوں نے جنگ رکوائی۔ 

وزیراعظم نے کہا یہ پاکستان کی سفارتی کامیابی کی زندہ جاوید مثال ہے، بھارت کے خلاف کامیابی سے جنگ جیتی ہے، افواج پاکستان نے بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا۔ 

انھوں نے کہا ایئر فورس نے ہندوستان کا مقابلہ کیا، آج پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے عزت دی ہے، ابھی سفر بہت لمبا ہے، پاکستان کو معاشی میدان میں ٹیم ورک کے ذریعے کامیابی ملی ہے، منہگائی اور پالیسی ریٹ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ مل کر سی پیک ٹو پر کام کر رہے ہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کروایا، یہ ہماری بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف نے یورپی طرز کی جدید پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر دیا
  • ریلوے میں خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی، پاک بزنس ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم کا خطاب
  • وزیراعظم نے پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح کردیا، ٹرین کا کرایہ کتنا ہوگا؟
  • امریکا کے ساتھ تعلقات استوار کر رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
  • امریکا کے ساتھ تعلقات استوار کر رہے ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • سی پیک 2 کے لیے چین سے رابطہ، امریکا کے ساتھ تعلقات استوار ہو رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • لاہور کراچی بزنس ٹرین کا افتتاح؛ بلٹ ٹرین شروع کرنے کی نوید
  •  لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین شیڈول میں بڑی تبدیلی
  • وزیرِ اعظم 29 جولائی کو اپ گریڈ بزنس ٹرین کا افتتاح کریں گے: حنیف عباسی