مودی نے بھارتی فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت دے دی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے بھارتی فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت دے دی، بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ردعمل کا طریقہ کار، وقت، مقام اور اہداف خود فوج طے کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مودی حکومت نے پہلگام واقعے پر اپنی فوج کو ردعمل کی اجازت دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت سکیورٹی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مشیر قومی سلامتی امور اجیت ڈوول اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، اجلاس میں پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت دے دی، مودی کا کہنا تھا کہ ردعمل کا طریقہ کار، وقت، مقام اور اہداف خود فوج طے کرےگی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایک اعلیٰ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی حکومت نے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگایا ہے، نریندر مودی کل بدھ کو سکیورٹی امور، معاشی امور اور سیاسی معاملات پر کابینہ کمیٹی کے الگ الگ اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ دوسری جانب پہلگام حملے کے بعد پاکستان بھارت بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر بھارتی فوج نے شمالی کمانڈ میں تبدیلی کردی ہے، لیفٹننٹ جنرل سکھیندرا کمار کی جگہ بھارتی فوج کے نائب سربراہ اسٹریٹیجی لیفٹننٹ جنرل پراتک شرما کو شمالی کمانڈ فورس کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ ادھم پور میں تعینات بھارت کی شمالی کمانڈ مقبوضہ جموں و کمشیر اور لداخ کے علاقوں کی نگرانی اور پاکستان اور چین کے خلاف تمام آپریشنز کی کمانڈ کرتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ردعمل کی اجازت دے دی بھارتی وزیراعظم پہلگام واقعے پر بھارتی فوج کے مطابق فوج کو
پڑھیں:
غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکا سے اجازت نہیں مانگتے: نیتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں کی جانے والی کارروائیاں امریکا کو رپورٹ کی جاتی ہیں لیکن کسی قسم کی اجازت نہیں لی جاتی۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ غزہ کے کچھ حصوں میں اب بھی حماس کے مراکز موجود ہیں جنہیں مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔ رفح اور خان یونس میں حماس کے مراکز ہیں جنہیں جلد ختم کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں غزہ میں اپنی فوج کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دوں گا اور حماس کے خلاف کارروائیاں بھی جاری رکھوں گا۔
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگر ہماری فوج پر حملے کی کوشش کی گئی تو ہم حملہ آوروں اور ان کی تنظیم دونوں کو نشانہ بنائیں گے، ہم اپنی فوج کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کارروائی کریں گے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ میں اعلیٰ سطح پر سیکیورٹی کی ذمے داری خود لیتا ہوں اور اسے کسی صورت ترک نہیں کروں گا۔