پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، چین سر فہرست
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔
مالی سال 2025 کے دوران پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 4.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے چین، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، جاپان اور ترکیہ نمایاں رہے تاہم چین 90.
مالی سال 2025 میں چین نے 1224.3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ نیا سنگ میل عبور کیا۔
ہانگ کانگ نے توانائی، انفرا اسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں 496.9 ملین ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کی جبکہ جنوبی کوریا کی جانب سے 96.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے دو طرفہ تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی۔
جاپان کے سرمایہ کاروں نے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 40.1 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ ترکیہ کی پاکستان میں سرمایہ کاری 9.2 ملین ڈالر ملین ڈالر ہوگئی، جس سے دو طرفہ تجارتی روابط مضبوط ہوئے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، پاکستان کے معاشی استحکام کا باعث ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غیر ملکی سرمایہ کاری میں ملین ڈالر کی پاکستان میں
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :