امریکی ناظم الامور سے ملاقات ، مثبت تعلقات پر پیش رفت کا جایزہ ‘ وزیرخزانہ امریکہ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں امریکہ کی ناظم الامور ایلزبتھ ہورسٹ نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ محمد اورنگزیب پاکستان ‘امریکہ تجارتی مذاکرات کی تکمیل کے لیے امریکہ روانہ ہو گئے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے مثبت پیش رفتوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے امریکہ کی طرف سے پاکستان کی معاشی ترقی میں دیرینہ مدد کی تحسین کی۔ وزیر خزانہ نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کا حوالہ دیا اور کہا کہ ان کی امریکی وزیر تجارت اور امریکی تجارتی نمائندے سے ان کی ملاقات مثبت رہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ وزیر خزانہ نے امریکی ناظم الامور کو پاکستان کے حالیہ مائیکرو اکنامک انڈیکیٹرز کے بارے میں بتایا انہوں نے حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈا سے آگاہ کیا جس میں ٹیکسیشن توانائی اور ترقی کو بڑھانے پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ امریکی ناظم الامور نے حکومت کی اصلاحات پر مبنی حکومت عملی کی تعریف کی۔ وزیر دورہ کے دوران پاکستان‘ امریکہ ٹریڈ ڈائیلاگ پر حتمی بات چیت ہو گی۔ دونوں ملکوں کے مابین تجارتی معاہدہ کی تشکیل سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہو گا، مضبوط تجارتی اور معاشی تعلقات پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہیں۔ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، پاکستان دو طرفہ تجارتی تعلقات کو روایتی اور غیر روایتی شعبوں تک وسعت دینے کا خواہش مند ہے۔ دونوں ممالک کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی، آئی ٹی، معدنیات اور زراعت جیسے اہم شعبوں میں شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیر خزانہ کا دورہ امریکہ دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تجارتی و معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کڑی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی ناظم الامور
پڑھیں:
وزیرِاعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
دفترخارجہ کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر کابینہ کے اہم اراکین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیرِاعظم کی ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہوگی جس میں پاک سعودی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
دونوں رہنما خطے اور دنیا کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔
توقع ہے کہ اس دورے کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پائیں گے جو دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت اور گہرائی فراہم کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخ، دین، اقدار اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر استوار ہیں۔
’وزیرِاعظم کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان منفرد شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا، تاکہ دونوں عوام کو اس کے ثمرات حاصل ہوں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب سعودی ولی عہد شہباز شریف شہزادہ محمد بن سلمان وزیر اعظم