اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاک، امریکہ تجارتی مذاکرات کی تکمیل کے لیے امریکہ روانہ ہوگئے۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ کے دورے کے دوران پاک ،امریکہ ٹریڈ ڈائیلاگ پر حتمی بات چیت ہوگی۔ تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہوگا۔ مضبوط تجارتی، معاشی تعلقات پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہیں، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پاکستان دو طرفہ تجارتی تعلقات کو روایتی اور غیر روایتی شعبوں تک وسعت دینے کا خواہش مند ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی، معدنیات اور زراعت جیسے اہم شعبوں میں شراکت داری کے مواقع موجود ہیں اور وزیر خزانہ کا دورۂ امریکہ دوطرفہ تجارتی و معاشی تعلقات مضبوط بنانےکی کڑی ہے۔
سوات کے مدرسے میں تشدد کر کے بچے کو مارنے والا مرکزی ملزم گرفتار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔
2 روپے78 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے۔
Post Views: 3