پاک امریکا تجارتی مذاکرات کی تکمیل کیلیے وزیر خزانہ واشنگٹن روانہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پاک امریکا تجارتی مذاکرات کی تکمیل کے لیے امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے دورہ امریکا کے دوران پاک، امریکا ٹریڈ ڈائیلاگ پر حتمی بات چیت ہوگی۔
تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہوگا، پاکستان اور امریکا میں مضبوط تجارتی تعلقات اہم ستون ہے، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دوطرفہ تجارت کو روایتی و غیر روایتی شعبوں تک بڑھانا چاہتا ہے۔ آئی ٹی، معدنیات، زراعت میں شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور وزیر خزانہ کا دورہ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کی کڑی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید بہتری کے امکانات روشن ہیں۔
اس سے قبل، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے دورہ واشنگٹن کیا، وزیر خزانہ نے اس دوران امریکی وزیر خزانہ، تجارتی نمائندے یو ایس ٹی آر سے ملاقات کی۔
ملاقاتی اعلامیے کے مطابق پاک امریکا تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری میں فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا، پاکستانی وفد نے امریکی سیکریٹری کامرس سے بھی ملاقات کی جبکہ وزیر خزانہ کی سربراہی میں امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے بھی ملاقات ہوئی، جہاں دونوں نے تجارت اور معاشی تعلقات کو دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون قرار دیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، پاکستان روایتی اور غیر روایتی شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ پاکستان آئی ٹی، معدنیات، زراعت اور دیگر شعبوں کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب تجارتی تعلقات
پڑھیں:
شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
وزیرِاعظم، سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلئے سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ پہنچے۔ شاہی دیوان پہنچنے پر وزیرِاعظم کا سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا۔ شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا، وزیرِاعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف، سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ پہنچے۔ شاہی دیوان پہنچنے پر وزیرِاعظم شہباز شریف کا سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا۔ شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا، وزیرِاعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین دو طرفہ ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف بھی موجود ہیں۔ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی شریک ہیں۔