Daily Mumtaz:
2025-11-03@10:52:59 GMT

چین امریکہ تجارتی مذاکرات کا سویڈن میں آغاز

اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT

چین امریکہ تجارتی مذاکرات کا سویڈن میں آغاز

سٹاک ہوم :چین اور امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی ٹیموں نے سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کا انعقاد کیا۔ منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابقسویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے سٹاک ہوم میں چین کے نائب وزیر اعظم حہ  لی فنگ سے ملاقات کی ہے۔ حہ  لی فنگ نے کہا کہ رواں سال چین اور سویڈن کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ ہے۔ چین سویڈن کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے اور باہمی احترام، باہمی اعتماد، مساوات اور باہمی فائدے کی بنیاد پر تعاون کو گہرا کرنے، کثیرالطرفہ اور آزاد تجارت کی مشترکہ حمایت اور چین-سویڈن تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم   الف کرسٹرسن نے کہا کہ سویڈن نے ہمیشہ چین کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دی ہے اور  آزادانہ تجارت اور اقتصادی عالمگیریت کی بھرپور حمایت کی ہے۔سویڈن  سویڈن چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا تے ہوئے متعدد شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور دوطرفہ تعلقات میں مزید مثبت نتائج کے حصول کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سویڈن کے

پڑھیں:

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے دن کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 111 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 4898 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 61 ہزار 631 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال
  • ایران کا پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا ارادہ خطے میں بڑی تبدیلی ہے، محمد مہدی
  • وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمن رکن پارلیمنٹ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ
  • امریکہ، بھارت میں 10 سالہ دفاعی معاہدہ: اثرات دیکھ رہے ہیں، انڈین مشقوں پر بھی نظر، پاکستان
  • پاک افغان تعلقات اورمذاکرات کا پتلی تماشہ