کلاڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال, شاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناران بابوسر ٹریفک کیلئے بند
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
شاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناران بابوسر ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے کہا کہ مسافر اور سیاح سفر سے گریز کریں، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کو تلاش کیا جارہا ہے، پاک فوج بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ این ڈی ایم اے نے کہا کہ بابوسر میں کلاڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال ہے۔بابوسر ٹاپ کے گرد 7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے میں شدید لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ ہوئی ہے۔واضح رہے کہ شاہراہ تھک بابوسر میں سیلابی ریلوں میں سیاحوں کی آٹھ گاڑیاں بہہ گئیں، ریسکیو آپریشن میں 3 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 4 سیاحوں کو بچا لیا گیا جبکہ 15 سے زائد سیاح لاپتہ ہیں۔سیلاب کی وجہ سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا اور ہزاروں سیاح پھنس گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔