’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والا ہندو جنونیوں کے ہاتھوں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
بھارتی ریاست کرناٹک میں دوران میچ ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والا شخص ہجوم کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں منگلورو شہر کے مضافات میں ہوئے کرکٹ میچ کے دوران ایک شخص کو ہجوم نے تشدد کرکے ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:مودی نے علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا،برطانوی اخبار کی رپورٹ
ہلاک ہونے والے شخص سے متعلق میڈیا کا کہنا ہے کرکٹ میچ کے دوران تماشائیوں میں موجود اس شخص نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا، جس پر بے قابو ہجوم اس پر پِل پڑا اور اسے بیہمانہ تشدد کرتے ہوئے ہلاک کر دیا۔
کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشورا نے ہلاکت کو ’موب لنچنگ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس شخص نے مبینہ طور پر اس وقت ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ لگایا جب مقامی کرکٹ میچ چل رہا تھا۔
منگلورو شہر کے مضافات میں ہوئی اس ہلاکت کے بعد پولیس نے 15 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ پولیس کم از کم 10 مزید کی تلاش میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا جنگی جنون: نریندر مودی نے فوج کو اہداف کے تعین، کارروائی کی اجازت دے دی
پولیس کے مطابق واقعہ منگلورو کے مضافات میں کڈوپو گاؤں میں بھترا کلورتی مندر کے قریب 27 اپریل کو سہ پہر 3 بجے کے قریب پیش آیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کو مبینہ طور پر لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا تھا، مرنے والی کی شناخت کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان زندہ باد کرناٹک منگلورو وزیر داخلہ جی پرمیشورا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان زندہ باد کرناٹک منگلورو وزیر داخلہ جی پرمیشورا پاکستان زندہ باد کا نعرہ
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔