کراچی، کلفٹن فیز ون میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے پوش علاقے کلفٹن فیز ون میں سن رائز اپارٹمنٹ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
ایدھی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ہے جہاں اس کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم قاسم ڈیفنس کے علاقے میں عید الفطر کے تیسرے روز ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری شاکر سلطان کو قتل کرنے میں ملوث تھا۔
مزید پڑھیں: کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کے پاس موجود ہے، جس میں ملزم کو واردات کے دوران شہری پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دل دہلا دینے والے اس واقعے میں مقتول کو اس کے کمسن بیٹے کے سامنے گولیاں ماری گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، جب کہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔